32 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News علاقائی خبریں

پریس کلب کیرانہ: شریف احمد منصوری کی 13ویں برسی پر تعزیتی میٹنگ۔

شریف احمد منصوری نے اردو کے معروف اخبارات روزنامہ پرتاپ،روزنامہ قومی آواز اورروزنامہ ہند سماچارمیں اپنی خدمات اردو کے صحافی کے طور پر دی ۔:

شاملی/ کیرانہ,28 جون (عظمت اللّٰہ خان/ایچ ڈ نیوز)پریس کلب کیرانہ کے سرپرست سینئر صحافی شریف احمد منصوری کو آج ان کی 13ویں برسی پر علاقے کے صحافیوں نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے کارہائے نمایاں کو یادکیا۔ آج جمعہ کو پریس کلب کیرانہ کے دفتر گول مارکیٹ میں ایک تعزیتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پریس کلب کے سرپرست سینئر صحافی شریف احمد منصوری کو یاد کیا گیا اور ان کی 13ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔واضح رہے کہ ، تین دہائی قبل کیرانہ میں وہ اردو اخبارات دہلی اور انبالہ سے آتے تھے،جنہیں کاتب قلم سے کتابت کرتے تھے۔ان کی تعداد مجموعی طور پر 15 یا 20 پر مشتمل ہوتی تھی ۔بتادیں کہ ،مرحوم شریف احمد منصوری”قلم  کریگی دھماکہ “کے ایڈیٹر مہربان علی کیرانوی کے والد محترم تھے۔خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں پر کلب کے صدر محراب چودھری، نائب صدر ایم اقبال حسن، ڈاکٹر عظمت اللہ خان، میڈیا کے ترجمان انصار صدیقی، جنرل سیکرٹری مہربان علی کیرانوی، سنی گرگ، گلویز عالم، کلدیپ کمار، پونیت گوئل، محبوب چودھری، سہراب چودھری، عثمان چوہدری، مہتاب منصوری،سلیم انصاری، مہتاب سانو، سلیم چوہدری اور دیگر بھی موجود تھے۔جیسے پریس کلب کے صدرمرحوم سینئر صحافی شریف احمد منصوری کو یاد کیا اور ان کے دیے گئے مشن صحافت کے نظریات پر عمل کرنے قوم اورمعاشرے کے مفاد میں سچی اور منصفانہ صحافت جاری رکھنے کا اجتماعی عہد کیاگیا۔

Related posts

جموں و کشمیر بینک نے 76واں یوم جمہوریہ ملی جذبے کے ساتھ منایا

Hamari Duniya

جے ایل این ایجوکیشنل گروپ آف انسٹی ٹیوشنز راجستھان کا فیصلہ، بانی ڈائریکٹر ڈاکٹر اعظم بیگ کی سالگرہ کویوم تاسیس کے طور پر منانے کااعلان

Hamari Duniya

مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پرجمعیۃ علماء راجستھان کے وفد نے جہاز پور کے بلڈوزر سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، 35 فساد متاثرین کو ابتدائی مالی امداد بھی تقسیم کی

Hamari Duniya