نئی دہلی،28جون(ایچ ڈی نیوز)۔
جامعہ نگرواقع وژن 2026 کے آئی ایس ٹی سی سینٹر میں تقسیم اسناد کا پروگرام ہوا۔ اس موقع پر 40 بچوں کو اے این ایم کی ٹریننگ سرٹیفکیٹ تقسیم کی گئیں، یہ اور اس طرح کے 9 سینٹر ملک کے الگ الگ ریاستوں میں کام کر رہے ہیں جہاں سے نرسنگ اسٹاف اور کمپیوٹر کورس کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔پروگرام کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف نیچرل ریسورس مینجمنٹ خالد محمود انصاری نے کہا مجھے یہاں پہنچ کر خوشی ہو رہی ہے کہ 40 طلباءپر مشتمل ایک اور بیچ نے کامیابی کے ساتھ اے این ایم کی ٹریننگ مکمل کر لیا ہے۔ جو اب یہاں سے مزید تعلیم یا روزگار کا ایک نیا سفر شروع کریں گے۔
اس موقع پر وژن 2026 کے ڈائریکٹر و ہیومن ویلفیئر فاونڈیشن کے جنرل سکریٹری ایم ساجد نے کہا کہ ’ یہ وہ شروعات ہے جہاںآئی ایس ٹی سی کے تربیت یافتہ افراد نے معاشرے میں اپنا حصہ ڈالنا شروع کیا ہے ، ہم اس طرح کے مزید پروگرام کو آگے بڑھائیں گے ۔ہیومن ویلفیئر فاو¿نڈیشن کے ہیلتھ مینیجرڈاکٹر عارف ندوی نے بچوں سے کہا’ اگر ہم معاشرے کی دیکھ بھال یا خدمت کرنے کا جذبہ اور ہمت نہیں رکھتے تو یہ پیشہ ہمارے لیے نہیں ہے کیونکہ فرنٹ لائن ورکرز کے طور پر ہمیں عاجزی کے ساتھ معاشرے کی خدمت کے لیے تیار رہنا چاہیے۔پروگرام میں شوراب سین پروجیکٹ مینیجر، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف نیچرل ریسورس مینجمنٹ۔ ڈاکٹر منہاج الدین، ڈائریکٹر، الشفاءملٹی اسپیشلٹی ہسپتال۔ وژن 2026 کے روزگار فراہمی کے شعبے انچارج نور محمد ، آئی ایس ٹی سے کے پروگرام انچارج محمد ابوذر نے شرکت کی۔