21.7 C
Delhi
October 7, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

چین کا روسی فوج کے ساتھ مشق میں حصہ لینے کا اعلان

China-Russian- Army

بیجنگ:چین -تائیوان اور امریکہ کے درمیان تنازعہ جاری ہے۔اس درمیان چین نے روسی فوجی مشقوں میں حصہ لینے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔چینی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کی فوج روس میں مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لے گی۔واضح رہے کہ امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان کا دورہ کرنے کے بعد سے ہی چین اور تائیوان ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہوگئے ہیں۔ چین نے اپنی فوجوں اور میزائل ٹینکوں کو بھی تائیوان کے سرحد پر تعینات کررکھا ہے۔ اور تائیوان سرحد پر سمندر کی ساحل پر فوجی مشق بھی کررہا ہے۔چین کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ مشقوں میں شمولیت روس کے ساتھ دو طرفہ تعاون کے معاہدے کا حصہ ہے۔
چینی وزارتِ دفاع نے یہ بھی کہا ہے کہ ان فوجی مشقوں کا مقصد دیگر ممالک کی فوج کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس میں مشترکہ فوجی مشقیں 20 اگست سے 5 ستمبر تک جاری رہیں گی۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ ان مشقوں میں بھارت، بیلا روس، منگولیا، تاجکستان اور دیگر ممالک کی فوج بھی حصہ لے گی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں سال چین اور روسی فوج کے درمیان یہ دوسری فوجی مشقیں ہیں۔

Related posts

پیرس اولمپکس میں بھارت نے کھاتہ کھولا، شوٹر منو بھاکر نے جیتا پہلا تمغہ

Hamari Duniya

زائرین طواف کے دوران مسجد حرام کے آداب کا خیال رکھیں:حرمین شریفین کے نگران ادارے کی اپیل

Hamari Duniya

صوبائى جمعيت اہل حدیث مشرقی یوپی کا انتخاب جدید بحسن وخوبی اختتام پذیر

Hamari Duniya