20.1 C
Delhi
January 24, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بزنس

ماروتی سوزوکی کی نئی کار کار لانچ، قیمت بھی بے حدکم

Maruti- Suzki

نئی دہلی(ایچ ڈی بیورو)۔
ملک کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا (ایم ایس آئی) نے جمعرات کو ’آلٹوکے10 ‘ لانچ کیا۔ یہ کار ایم ایس آئی کے چھوٹے کار سیگمنٹ میں سستی سیگمنٹ ہیچ بیک کا نیا وریژن ہے۔ کمپنی نے اس کی ایکس شو روم قیمت 3.99 سے 5.83 لاکھ روپے کے درمیان طے کی ہے۔
ماروتی سوزوکی کے اس ماڈل کو آلٹو 800 کا بڑا بھائی بھی کہا جا سکتا ہے۔ ماروتی نے اس ہیچ بیک کار کو نئے ڈیزائن اور بہترین انٹیرئیر کے ساتھ لانچ کیا ہے۔ اس کار میں نئے ویرینٹ کے ساتھ ایندھن کی بہتر کارکردگی اور زیادہ طاقت نظر آئے گی۔ ماروتی کی آلٹو 800 کو ملک کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کار میں شامل کیا گیا ہے۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے، کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ہساشی تاکوچی نے کہا کہ ایس یووی کی فروخت میں اضافے کے باوجود، صارفین کا ایک بڑا طبقہ اب بھی ہیچ بیک کو ترجیح دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 2021-22 میں ہم نے 11.5 لاکھ سے زیادہ ہیچ بیکس فروخت کیں۔ ہمارے پاس اب بھی 68 فیصد سے زیادہ مارکیٹ شیئر ہے۔

Related posts

دینی تعلیم سے مسلمانوں کی دوری تشویشناک: مولانا یعقوب بلندشہری

Hamari Duniya

مسلم لڑکیوں کے ارتداد کا ذمےدار کون؟

Hamari Duniya

پاکستانی صحافی کے قتل کا معاملہ:پاک فوج نے عمران خان کے خلاف محاذ کھول دیا

Hamari Duniya