بیجنگ، 19 اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چانگ فینگ ہسپتال کی کثیرالمنزلہ عمارت میں زبردست آگ لگ گئی۔ آگ کی زد میں آئے 21 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ امدادی کارکنوں نے 71 افراد کو بچا لیا ہے۔
اس حادثے کے وائرل ویڈیو میں لوگ آگ اور دھوئیں کے درمیان عمارت سے چھلانگ لگاتے نظر آرہے ہیں۔ اطلاع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ عمارت سے اٹھتے ہوئے آگ کے شعلے اور دھوئیں کے بادل دور سے دکھائی دے رہے تھے۔ اس حادثے میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ انہیں مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
