26.1 C
Delhi
September 21, 2024
Hamari Duniya
Breaking News فلمی دنیا

Shahrukh Khan International Award : شاہ رخ خان کوملا یہ بڑا انٹرنیشنل ایوارڈ، کنگ خان نے میزبان سے بڑا مطالبہ کردیا

Shahrukh Khan International Award

Shahrukh Khan International Award

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل ’لوکارنو فلم فیسٹیول‘ میں ’پاردو ایلا کوریرا‘ ایوارڈ وصول کر لیا۔شاہ رخ خان نے گزشتہ شب سوئٹزر لینڈ میں ’انٹرنیشنل لوکارنو فلم فیسٹیول‘ میں شرکت کی جہاں انہیں فلم انڈسٹری میں ان کی خدمات کے لیے ’پاردو ایلا کوریرا آسکونا لوکارنو ٹورازم‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ایوارڈ کی تقریب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں شاہ رخ خان کو ایوارڈ کو وصول کرنے کے بعد اپنی تقریر کے دوران ایوارڈ کے نام کا صحیح تلفظ کرنے میں مشکل پیش آنے پر تقریب کی میزبان سے صحیح تلفظ سیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Shahrukh Khan International Award
شاہ رخ خان نے میزبان سے ایوارڈ کے نام کا صحیح تلفظ پوچھنے کے بعد وہاں موجود لوکارنو فیسٹیول کے آرٹسٹک ڈائریکٹر جیونا اے نزارو سے کہا کہ اگلی بار اگر آپ مجھے ایوارڈ دیں تو اس کاکوئی مختصر اور آسان سا نام رکھیے گا۔اداکار نے تقریب میں موجود شرکاءسے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ سب کا اس قدر پرجوش انداز میں میرا استقبال کرنے کے لیے شکریہ۔

Shahrukh Khan International Award
انہوں نے کہا کہ سنیما ہمارے معاشرے کا سب سے زیادہ با اثر ذریعہ رہا ہے، مجھے کئی سال سے اس کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل ہے اور میں نے اپنے اس سفر کے دوران بہت سے سبق سیکھے ہیں۔شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ میں نے اپنے فلمی کیریئر میں ہر کردار نبھایا ہے، میں ایک ولن رہا ہوں، میں ایک چمپئن رہا ہوں، ایک سپر ہیرو رہا ہوں، میں ناکام کردار بھی رہا ہوں اور ایک عاشق بھی رہا ہوں، مجھے میرے ہر کردار میں دنیا بھر سے محبت ملی۔انہوں نے مداحوں سے یہ وعدہ بھی کیا کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح ہمیشہ انہیں اپنے کام سے خوش کرتے رہیں گے۔یاد رہے کہ 77 واں لوکارنو فلم فیسٹیول 17 اگست تک جاری رہے گا جس میں 225 فلمیں دکھائی جائیں گے۔

Related posts

یوپی میں یوگی حکومت نے ’ حلال‘ مصنوعات کی فروخت لگائی پابندی، جمعیت علماءہند حلال ٹرسٹ کا بھی آیا بیان،سپریم کورٹ میں بھی پابندی عائد کرنے کی دائر کی جاچکی ہے درخواست

Hamari Duniya

غیر فطری جنسی تعلق قائم کرنے پر شوہر کی شکایت کرنے پولس تھانہ پہنچ گئی بیوی

Hamari Duniya

ہائی کورٹوں میں چل رہے لو جہاد کے مقدمات سپریم کورٹ میں منتقل کئے جائیں، جمعیۃ علمائ ہند کا مطالبہ

Hamari Duniya