September 6, 2025
Hamari Duniya
بزنس

کیٹ کا ایگزیکٹو ممبر بنائے جانے پر طاہر صدیقی کو مبارکباد

Tariq Siddiqui

نئی دہلی،29اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔
دہلی مائنارٹیز ویلفیئر فیڈریشن کے چیئر مین طارق صدیقی نے طاہر صدیقی کو کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس کا ایگزیکٹو ممبر بنائے جانے پر ان کی رہائش گاہ پر پہنچ کر شال ،گلدستے اور مبارک باد پیش کی ۔طاہر صدیقی نے شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرا مقصد ملک اور معاشرے کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے، خاص طور پر کاروباری طبقے کی بہتری اور ترقی کے لیے۔ میں مسٹر بی سی بھارت یہ ،پروین کھنڈیلوال، وپن آہوجا اورکیٹ کے پورے خاندان کا مشکور ہوںجنہوں نے مجھے اس قابل سمجھا اور مجھے اس خاندان کا رکن بنایا ۔میں یقین دلاتا ہوں کہ میں اپنی پوری محنت سے اس خاندان اور ملک کی خدمت کروں گا، اور ان کے اعتماد کو برقرار رکھوں گا، اور پورے ملک کے کاروباری طبقے کو اس خاندان سے جوڑ کر بزنس کلاس کو بلند کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔
طارق صدیقی نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح اب تک وہ مختلف پلیٹ فارم سے خدمات انجا دیتے رہے ہیں اس تنظیم سے منسلک ہوکر کاروباری طبقے کو تعمیرو ترقی سے ہمکنار کرنے میں کلیدی کردار اداکریں گے۔دہلی پردیش مومن کانفرنس کے ایگزیکٹو ممبر اور سیکریٹری سلیم انصاری نے کہا کہ یہ ہمارے لئے بہت بڑی خوشی اور فخر کی بات ہے کہ پسماندہ طبقے کے مسلم معاشرے سے تعلق رکھنے والے طاہر صدیقی کو سی اے ٹی کا ممبر نامزد کیا گیا ہے۔اہم شرکا میںمحمد شارق،ظفر انصاری، اعجاز احمد، شان عالم، عبدالرزاق، بہار عالم کے نام شامل ہیں۔

Related posts

انڈین بینک نے قرضوں پر سود کی شرح میں کتنافیصد کیا اضافہ؟

Hamari Duniya

وزیراعظم کے ہاتھوں ملک میں5جی خدمات کا آغاز

Hamari Duniya

نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر کا آرٹ ہاؤس کا آغاز

Hamari Duniya