17.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بزنس

ریلائنس کے ہیملیز کھلونا برانڈ نے اٹلی میں کھولاچوتھا اسٹور

RELIANCE- HEMLEYS-STORES

 کرسمس  پر ملا  صارفین کو تحفہ • کمپنی کے 14 ممالک میں 190 اسٹورز ہیں
پومپی( اٹلی) 13 دسمبر۔ ہیملیز نے کرسمس کے موقع پر نیپلز اور کیمپانیا، اٹلی میں خریداروں کو تحفہ دیا ہے۔ ہندوستان کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس سے منسلک بین الاقوامی کھلونا برانڈ  ہیملیز نے نئے  میکسی  مال ۔  پومپی میں ٹورے انّو جیاٹا میں اپنا اسٹور شروع کیا ہے۔ روم، میلان اور برگامو کے بعد یہ اٹلی میں ۔ہیملیز  کا چوتھا اسٹور ہے۔ 750 مربع میٹر پر پھیلے اس اسٹور کو کھلونا بنانے والی معروف کمپنی اور ڈسٹری بیوٹر گیوچی  پریزیوسیے تعاون سے کھولا گیا ہے۔ جیسے ہی وہ نیپلز اسٹور میں قدم رکھیں گے، گاہکوں، خاص طور پر بچوں کا استقبال ہیملے کے پیارے کرداروں کی طرف سے کیا جائے گا، جن میں ہیملی کے چند مشہور کھلونے، جیسے ہیٹی بیئر، سرکس رنگ ماسٹر، کھلونا سپاہی اور گڑیا شامل ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ہیملیز کے سی ای او سمیت یادو نے کہا، “ہم اپنے اطالوی اسٹورز کے جادو کو پھیلتے ہوئے دیکھ کر بہت خوش ہیں۔ یہ نیا اسٹور پوری دنیا کے بچوں اور خاندانوں کے لیے ناقابل فراموش تجربات فراہم کرنے کے لیے ہمارے عزم کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔ جیوچی  پروزیوسی( جی پی گروپ)کے ساتھ ہمارا تعاون ہر قدم پر پھل پھول رہا ہے اور مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے۔
 ہیملیز کی بنیاد ولیم ہیملے نے 1760 میں رکھی تھی اور اسے 2019 میں ریلائنس برانڈز لمیٹڈ ( آر بی ایل)نے حاصل کیا تھا۔ اس وقت 14 ممالک میں اس کے 190 اسٹورز ہیں۔  برطانیہ  کے علاوہ،ہیملیز  مسلسل نئی مارکیٹوں میں اپنے قدم بڑھا رہا ہے۔ حال ہی میں کمپنی نے روم، شارجہ (یو اے ای)، میلان، ترانہ، پرسٹینا اور دوحہ میں اسٹورز کھولے ہیں۔ میکسی  مال  پومپی میں  ہیملیز  سٹور باضابطہ طور پر 14 دسمبر کو کھلے گا۔

Related posts

اویسی کے سیمانچل دورے نے باغی ممبران اسمبلی کی نیندیں اڑادیں

Hamari Duniya

یہ اچانک کس لئے ہاتھوں میں پتھر آگئے؟

ہندی اُردو ادبی تنظیم,سمرپن کے زیرِ اہتمام محفلِ مشاعرہ کا انعقاد:

Hamari Duniya

جنوبی ریاستوں کے لوگوں نے بی جے پی کو یکسر مسترد کردیاہے

Hamari Duniya