33.9 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

برسبین میں شدید بارش ، وارم اپ میچ کے دلچسپ مقابلے منسوخ کردیئے گئے

Pakistan-Afghan- Warm-Up-Match

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے دو وارم اپ میچز بارش کے باعث منسوخ کرنے پڑگئے اور پاکستان اور افغانستان کے درمیان صرف ایک اننگز کھیلی جا سکی۔ منسوخ ہونے والے دو میچوں میں بھارت اور نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان وارم اپ میچز شامل ہیں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ برسبین میں مسلسل دو گھنٹے سے زائد بارش ہوئی جس کے بعد دونوں میچز بغیر ٹاس کے منسوخ کرنے پڑے اور ٹیمیں اپنے آخری پریکٹس میچ سے محروم ہو گئیں۔
اس سے قبل آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان کھیلا گیا وارم اپ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔ اس میچ میں افغانستان نے کپتان محمد نبی ( ناٹ آوٹ 51 ) کی شاندار نصف سنچری اور ابراہیم زدران اور عثمان غنی ( 32 ناٹ آو¿ٹ) کی شاندار اننگز کی بدولت 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 154 رنز بنائے۔
جواب میں پاکستان نے 2.2 اوورز میں 19 رنز بنائے تھے اسی وقت بارش شروع ہوگئی جس کے بعد کھیل دوبارہ شروع نہ ہوسکا اور میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ کپتان بابر اعظم 6 اور محمد رضوان کھاتہ کھولے بغیر ناٹ آو¿ٹ رہے۔

Related posts

ہنر اور صلاحیت کے تبادلے کو فروغ دینے کے لیے بھارت اور جرمنی کے درمیان معاہدہ 

Hamari Duniya

کیا کپتان روہت شرما کا ٹیسٹ کیریئر ختم ہوچکا ہے؟آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ سے باہر

Hamari Duniya

خون عطیہ نیک عمل، سبھی کو آگے آنے کی ضرورت

Hamari Duniya