حیدرآباد(ایچ ڈی نیوز)
کنٹرولر شعبہ امتحانات عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد سے یکم نومبر کو جاری ایک پریس نوٹ کے بموجب محترمہ سعدیہ سلیم شمسی دختر محمد عبدالملک سلیم رامپور و زوجہ ایڈوکیٹ راشد سلیم شمسی آگرہ کو اورینٹل اردو عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے اردو میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا اہل قرار دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر سعدیہ سلیم شمسی نے اپنا تحقیقی مقالہ بہ عنوان” ادارہ الحسنات رامپور کی علمی وادبی خدمات“ اردو کے نامور محقق‘نقاد ‘ادیب و صحافی ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد کے زیر نگرانی مکمل کیا۔ سینٹ جانس کالج آگرہ میں شعبہ اردو سے وابستہ ڈاکٹر سعدیہ سلیم نے اپنے تحقیقی مقالے میں مختلف ابواب کے تحت رامپور کا ادبی پس منظر‘ ادارہ الحسنات رامپور کے قیام کے مقاصد‘ادارے کے بانی ابو سلیم محمد عبدالحی اور معاون ملک عبدالسلیم کی علمی خدمات کے علاوہ ادارہ الحسنات سے جاری ہونے والے مقبول اردو رسائل نور‘الحسنات‘بتول‘ہلال وغیرہ کی علمی و ادبی خدمات کا جائزہ اور اس ادارے سے ابھرنے والے سو سے زائد ادیب ‘شعرائ‘افسانہ نگاروں اور بچوں کے شعراءکی ادبی خدمات کا احاطہ کیا۔ اس مقالے میں ملک و بیرون ملک کے دانشوروں اور ادیبوں کے تاثرات شامل کیے گئے ہیں۔
ڈاکٹر سعدیہ سلیم کے پی ایچ ڈی وائیو کے ممتحن ڈاکٹر رضوانہ‘ڈاکٹر نکہت آرا شاہین اور پروفیسر گنیش صاحب پرنسپل آرٹس اینڈ سائنس کالج عثمانیہ یونیورسٹی تھے۔ آگرہ سے حصول علم کے لیے شہر اردو حیدرآباد کا سفر کرنے اور عظیم مادر علمیہ جامعہ عثمانیہ سے اردو میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے حصول پر محبان اردو خاص طور سے پروفیسر فضل اللہ مکرم‘پروفیسر خواجہ اکرام پروفیسر شفیق اشرف اشرفی ‘پروفیسر احمد محفوظ‘پروفیسر نسیم الدین فریس‘ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی‘ڈاکٹر محمد ابرارالباقی‘ڈاکٹرمحمد ناظم علی‘ڈاکٹر رضوانہ بیگم‘ڈاکٹر نکہت آراءشاہین‘ ڈاکٹر محمد مشتاق‘ڈاکٹر انجم النساءزیبا‘ڈاکٹر فہمیدہ‘ڈاکٹر فریدہ ‘ ‘ڈاکٹر بی بی کوثر‘ڈاکٹر راجند کمار‘ جناب مکرم نیاز‘ڈاکٹر وصی اللہ بختیاری‘ ڈاکٹر حمیرہ ‘ڈاکٹر اسرار الحق سبیلی‘ ڈاکٹر خالد مبشر، ڈاکٹر چودھری امتیاز ناہیدہ بیگم‘ڈاکٹر محمد عبدالقدوس‘ ڈاکٹر شیخ عبدالکریم‘ ڈاکٹر شفیع ایوب، ایڈوکیٹ امیر احمد، شیخ عقیل احمد، حقانی القاسمی، دل تاج محلی، سہیل لکھنوی، کلیم نوری فیروزآبادی ،ریسرچ اسکالرز محمد محبوب‘ محمد آصف‘ محمد شفیع الدین ، عبد الباری وسیم ،خاور ہاشمی، دانشہ صاحبہ، ارشد رضوی، شاہد سلیم شمسی ، انجم بہار شمسی، جمیل الدین قریشی، اسلام قادری، شہر مفتی آگرہ خُبیب رومی صاحب اور دیگر نے مبارکباد پیش کی ہے.