13.1 C
Delhi
January 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

صبر اور تقوی اختیار کرنے سے سربلند ی عطا ہوتی ہے،نوجوان بامقصد زندگی گزاریں:ایس امین الحسن نائب امیر جماعت ِ اسلامی ہند 

Jamate Islami Bidar

بیدر:(ایچ ڈی نیوز)۔

جماعتِ اسلامی ہند بیدر کی ملک گیر مہم” رجوع الی القُرآن“ کے تحت شہر بیدر کی تاریخی جامع مسجد میں17اور18اکتوبر2022ءکو خطبات ”رجوع الی القُرآن “ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ ایس امین الحسن نائب امیرِ جماعتِ اسلامی ہند نے17اکتوبر کو خطبات کے ذریعے چار جلیل القدر انبیاءعلیہ السلام کا تذکرے میں نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ با مقصد زندگی گزاریں ۔انھو ں نے حضرت ابرہیمؑ کی سیرت کے حوالے سے بالخصوص بین المذاہب عقائد کی گفتگو کا دنیا میں پہلی مرتبہ فن سکھایا ۔ انھوں نے حضرت یوسف ؑ سے متعلق کہا کہ انھوں نے اپنی جوانی میں حیا و پاک دامنی کی مثال قائم کی او رملک پر آنے والے قحط جیسے مشکل مسائل میں اپنی عقربی صلاحیتوں کا استعمال کرکے اس کا بہترین حل پیش کیا اور فوڈ اینڈ سیول سپلائی کے محکمہ کی ذمہ داری کو یہ کہہ کر قبول کیا کہ میں حفیظ اور امین ہوں۔حضرت یوسف ؑ کے اسوہ کی تقلید کرتے ہوئے اپنی جوانی کو بے داغ رکھیں اور ملک کے مسائل کا حل پیش کریں ۔ تو دنیا آ پ کے وجود کو تسلیم کرے گی ۔

موصوف نے حضرت داﺅد ؑکے حوالے سے کہا کہ ایک ہزار قبل مسیح تک دنیا لوہے سے نہ واقف تھی ‘ کانسہ کا استعمال کرنے والی دنیا کو لوہا اور اس کے فوائد سے پہلی مرتبہ تعارف کروایا ۔جو لوہے پر آج انسانی زندگی منحصر ہے اسی طرح ہمارے نوجوانوں کو سائنس اور ٹیکنا لوجی میں مہارت حاصل کرکے ملکی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ۔نیز محترم نے نوجوانوں کو حق کی اشاعت کےلئے کمر بستہ ہونے کی اپےل کی اور فرمایا کہ حق کی سربلندی میں تعداد کی کمی یا زیادتی معنی نہیں رکھتی بلکہ اخلاص اور پامردی اہم ہوتی ہے۔انھوں نے حضرت سلیمانؑ سے متعلق کہا کہ وہ دنیا میں سب سے پہلے بین الاقوامی تجارت ( انٹر نیشنل ٹریڈنگ ) کا آغاز کےا ۔مُختلف صنعتیں قائم کیں۔وقت کا اقتدار اور سائنسی ترقی کے باوجود وہ خدا سے غافل کبھی نہیں رہے ۔غرور و تکبر کے بجائے اللہ کے سامنے جھک کر خدا سے اپنے روحانی تعلق کو ترقی کا ذریعہ بتایا ۔محترم ایس امین الحسن  نے18اکتوبر کو اپنے دوسرے خطبہ میں ”موجودہ حالات میں قُرآن سے رہنمائی“ پر اِظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ایمان کا دعوی کرتے ہیں ان پر آزمائشیں آکررہتی ہیں ،آزمائش کے ذریعے اللہ اپنے مُخلص بندوں کو چھانٹ لیتا ہے۔آزمائش کے موقع پر مایوسی اور جذباتیت کا مُظاہرہ کرنا ایمان کے کمزور ی کی علامت ہے ،ایسے موقعوں پر مثبت رویہ اختیار کرتے ہوئے صبر اور تقوی اختیار کرنے کی تلقین فرمائی ۔

محترم نے فرمایا جب کبھی سخت حالات پیش آجائیں تو اللہ پر توکل کریں اور اپنے آپ کو اللہ کے حوالے کردیں اور ایمان مں کمزوری آنے نہ دیں صبر و حکمت سے حالات کا سامنا کریں ۔ اس طرح کا روےہ اختیار کرنے پر اللہ فرشتوں کے ذریعے مددکرتا ہے جس کی تفصیل قرآن غزوہ احزاب کے موقع سے پیش کرتا ہے ۔و نیز 18اکتوبر کو مسجد لعلن حسینی بیدرمں مردوں کےلئے قرآن لرننگ کلاس اور خواتین کےلئے بمقام الامین کالج بیدرمں محترم نائب امیر جماعت اسلامی ہند کی نگرانی مےں منعقد کئے گئے ۔ اسکے علاوہ شہر کے مشہور و معروف تعلیمی ادارہ وزڈم کالج میں طلباءکےلئے رجوع الی القرآن کا موصوف نے ایک مؤثر ورک شاپ کیا۔

 مذکورہ بالا دوروزہ خطبات کے پہلے دن پروگرام کا آغاز مفتی عبدالجلیل کی قراءتِ کلام سے ہوا۔جبکہ دوسرے دن حافظ محمد فضل اللہ صاحب کی قراءتِ کلام پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا۔پہلے دن جناب محمد مقصود علی صاحب نے حمد باری تعالی پیش فرمائی۔اور دوسرے دن حافظ محمدنور الحق نے نعتِ پاک پیش فرمائی۔مذکورہ بالا دونوں ہی خطبات کے پروگرام میں جناب محمد آصف الدین صاحب رکن شوری جماعتِ اسلامی ہند کرناٹک نے خطبہ استقبالیہ دیا۔پہلے دن سید عبدالستار امیرِ مقامی جماعتِ اسلامی ہند بیدر نے اِظہار تشکر کیا جبکہ دوسرے دن محمداکرم علی صاحب ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند بیدر اِظہار تشکرپیش کیا۔جناب محمد معظم صاحب ہر دو پروگرام کی بحسن خوبی نظامت فرمائی ۔ ناظم علاقہ مولانا نجم الدین عمری صاحب ‘ناظم مہم جناب رفیق گادگی ،محمد عارف الدین و مجتبیٰ خان صاحب معاونِ امراءمقامی بیدر‘ قاری طہٰ کلیم اُللہ سکریٹری مقامی بیدر ‘ محمد یوسف نےلنگے امیر مقامی بسواکلیان ‘حافظ سید کلیم اُللہ امیر مقامی ہمناآباد ‘ محمد نظام الدین چیئرمین زکوٰة سنٹر انڈیا بیدر ‘ایس آئی ‘ جی آئی او ‘آئیٹا اور ایچ آر ایس کے ذمہ داران کے علاوہ ضلع کے مُختلف مقامات سے علمائ‘ حفاظ‘ڈاکٹرس‘ انجینئرس‘وکلاء‘صحافی‘ تاجر‘اور سماجی‘ تعلےمی‘مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران ‘معزز مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے استفادہ فرمایا۔

[contact-form][contact-field label=”Name” type=”name” required=”true” /][contact-field label=”Email” type=”email” required=”true” /][contact-field label=”Website” type=”url” /][contact-field label=”Message” type=”textarea” /][/contact-form]

Related posts

آج اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں شریک نہیں ہوں گے شرد پوار،کل باغی لیڈروں سے کی تھی ملاقات

Hamari Duniya

خواتین کو پہلی بار مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی ریاستی قیادت میں جگہ ملی

Hamari Duniya

سادگی اور نرم گفتاری مدن داس دیوی جی کی نمایاں خصوصیت، تنظیمی صلاحیتوں سے بھی تھے مالا مال

Hamari Duniya