24.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

پولس تحویل میں شدت پسندوں نے عتیق احمد اور اشرف کا گولی مار کر قتل کردیا

Atique Ahmad

پریاگ راج،15اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔
عتیق احمد کو طبی معائنے کے لیے لے جانے والی پولیس گاڑی پر حملہ کرکے سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد اورسابق ممبراسمبلی اشرف کا پولس کی تحویل میں ہی گولی مارکر قتل کردیا گیا ۔ یہ حملہ میڈیکل کالج کے قریب ہوا جب دونوں بھائی کو میڈیکل چیک اپ کے لئے لے جایا جارہا تھا۔ دونوں کی لاشیں میڈیکل کالج کے اندر رکھ دی گئی ہیں۔ اس موقع پر جئے شری رام کے نعرے گونج رہے تھے۔ پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔
معلومات کے مطابق حملہ پریاگ راج کے کولون ہسپتال کے قریب اس وقت ہوا جب پولیس ٹیم عتیق اوراشرف کو لے جا رہی تھی۔ اسی دوران تین چار حملہ آور اچانک درمیان میں پہنچ گئے اور تیزی سے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے حملہ آوروں کو موقع سے پکڑ لیا ہے۔ یہ سارا حملہ میڈیا اور پولیس کے سامنے کیا گیا ہے۔ جب دونوں ملزمان پر فائرنگ کی گئی تو یہ سارا واقعہ بھی کیمرے میں قید ہوگیا۔
بتا دیں کہ اس سے قبل جمعرات کو یوپی ایس ٹی ایف نے یوپی کے جھانسی میں اسد ولد عتیق احمد کا انکاو¿نٹر کیا تھا۔ اس کے ساتھ گولی چلانے والا غلام بھی مارا گیا۔ ایس ٹی ایف کی ٹیم پچھلے ڈیڑھ ماہ سے اسد احمد اور غلام کو ٹریس کر رہی تھی۔ یہ انکاونٹر یوپی ایس ٹی ایف کے ڈپٹی ایس پی نویندو اور ڈپٹی ایس پی ومل کی قیادت میں ہوا۔ اسد پر پانچ لاکھ کا انعام تھا۔ اسد اور شوٹر محمد غلام سے ایک برطانوی ب±ل ڈاگ ریوالور اور والتھر پستول برآمد ہوا۔

Related posts

اترپردیش بریلی: گوشت فیکٹری کے ملازم کی گردن پر چاقو سے حملہ، حالت نازک۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل، ملزم فرار، واقعہ کی ویڈیو کو تحقیقات کا حصہ بنایا جائے گا: سی او انیتا چوہان:

Hamari Duniya

مسلمان اپنے شرعی مسائل،معاملات وتنازعات حل کرانے کے لئے محکمہ شرعیہ سے رجوع ہوں

Hamari Duniya

۔35 ویں آل انڈیا اہلحدیث کانفرنس کی دوسری جائزہ کمیٹی کا انعقاد، پورے ملک میں کافی جوش و خروش، میٹنگوں کا سلسلہ جاری

Hamari Duniya