October 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

سعودی عرب سے ہارنے والا ارجنٹائن پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

FIFA World Cup

دوحہ(ایچ ڈی نیوز)۔
قطرمیں جاری فیفا عالمی کپ میں گروپ اسٹیج کے مقابلے اب آخری دور میں پہنچ گئے ہیں۔کئی ٹیمیں اگلے راونڈ یعنی پری کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ پختہ کرچکی ہی۔ وہیں کچھ ٹیمیں اگلے راونڈ کے لئے ابھی بھی جدوجہد کررہی ہیں۔فٹ بال ورلڈ کپ میں گروپ سی میں فیورٹ ارجنٹائن نے ناک آوٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا، پولینڈ کو دو گول سے شکست دے دی، ناکامی کے باوجود پولینڈ نے بہتر گول اوسط کی بنیاد پر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔میکسیکو نے سعودی عرب کو دو ایک سے مات دی مگر ناک آوٹ مرحلے میں جگہ حاصل نہ کرسکی۔وہیں فرانس پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم ہے۔
گروپ سی کے آخری دو میچز بدھ کو کھیلے گئے جس میں ارجنٹائنانے پولینڈ کو دو صفر سے مات دی۔ارجنٹینا کے دونوں گول دوسرے ہاف میں بنے، پہلا میک ایلسٹر نے بنایا جبکہ دوسرا گول ایلواریز نے 67 ویں منٹ میں اسکور کیا۔پولینڈ کی ٹیم کوشش کے باوجود گول نہ بناسکی مگر اس نے شکست کے باوجود ناک آوٹ مرحلے میں جگہ بنالی کیوں کہ میکسیکو کی ٹیم سعودی عرب سے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیتنے میں کامیاب ہوئی۔میکسیکو کے گول ہنری مارٹن اور لوئیس شاویز نے بنائے، میکسیکو اور پولینڈ کے پوائنٹس کی تعداد برابر یعنی چار، چار رہی مگر بہتر گول اوسط کی بنیاد پر پولش ٹیم راونڈ آف سکسٹین میں جگہ حاصل کر پائی ہے۔

Related posts

کس طرح ہندوستان کا روپیہ ایشیا میں غیر مستحکم ترین سے سب سے کم غیرمستحکم کی پوزیشن تک آگیا

Hamari Duniya

امریکی ماہر نفسیات نے مریم مرزا کی محلہ لائبریری کا دورہ کیا،مریم مرزا کی تحریک کی ستائش

Hamari Duniya

خانہ کعبہ کو غسل دینے کا مبارک عمل مکمل، بیت اللہ کو خوشبو وں سے معطر کر دیا گیا

Hamari Duniya