April 27, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

راہل گاندھی کے بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئی بالی ووڈ کی یہ مشہور اداکارہ

نئی دہلی (ایچ ڈی نیوز)۔

پارٹی اور تنظیم ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور اگلے الیکشن میں اپنی جڑیں مضبوط کرنے، ملک میں بڑھتے نفرت، بیروزگاری اور کسانوں کے مدعووں کو لے کر بھارت جوڑو یاترا پر نکلے  کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو بالی ووڈ کا ساتھ بھی وقت وقت پر ملتا رہا ہے۔ پوجا بھٹ اور ریا سین کے بعد اب سوارا بھاسکر بھی راہل گاندھی کے ساتھ قدم سے قدم ملاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

اس کا ویڈیو کانگریس کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔ سوارا بھاسکر کا راہل گاندھی کے ساتھ کا ویڈیو کافی دیکھا جارہا ہے۔

ٹوئٹر پر آئی این سی انڈیا کی طرف سے جاری کئے گئے ویڈیو میں راہل گاندھی کے ساتھ سوارا بھاسکر نظر آرہی ہیں۔ راہل گاندھی کے اس بھارت جوڑو یاترا کے کل 82 دن مکمل ہو چکے ہیں۔ 83 ویں دن سوارا بھاسکر نے بھی اس یاترا میں شامل ہوئی ہیں۔

سوارا بھاسکر اکثر اپنے بے باک انداز  اور عوامی مدعووں پر اپنی بات کھل کر رکھنے کیلئے جانی جاتی ہیں۔ سوارا پہلے بھی راہل گاندھی کے اس یاترا کی حمایت کر کی ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے راہل گاندھی کے ذریعہ بارش میں بھیگتے ہوئے تقریر کرنے کے ان کے جذبے کی تعریف کی تھی ۔

Related posts

لوک سبھا نے پریس اور جرائد کے رجسٹریشن کے بل کو منظوری دی،پریس کی آزادی اور کاروبار میں آسانی کے نئے دور کا آغاز

Hamari Duniya

اخلاق کے بغیر تعلیم کی کوئی اہمیت نہیں،چنئی میں یوم سرسید کے موقع پرجشن سر سید کا انعقاد

Hamari Duniya

کون ہیں شیخ ماہر المعیقلی جو امسال حج کا خطبہ دیں گے

Hamari Duniya