24.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

بے روزگاروں کیلئے شاندار خوشخبری، جامعہ ہمدرد میں لگے گا میگا جاب میلہ

Job Fair

نئی دہلی،21فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
جامعہ ہمدرد بزنس اینڈ ایمپلائمنٹ بیورو (بی ای بی)، ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز (اے ایم ٹی) کے مشترکہ زیر اہتمام 25 فروری 2023 کو جامعہ ہمدرد کے احاطے میں ایک میگا جاب فیئر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس جاب فیئر کے لیے آن لائن رجسٹریشن بالکل مفت کی جا رہی ہے۔ میلے میں ملک کی 88 معروف کمپنیاں شرکت کے لیے آرہی ہیں، گزشتہ سال جاب فیئر میں 14000 افراد نے شرکت کی تھی جن میں سے 4000 افراد کو مختلف کمپنیوں کے ذریعے موقع پر ہی ملازمتیں فراہم کی گئیں۔ جاب فیئر کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے بی ای بی کے ایجوکیشنل سیکرٹری شوکت مفتی نے بتایا کہ اس بار کے جاب فیئر کےلئے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی گئی ہیں، میلے میں دسویں جماعت سے لے کر گریجویٹ تک کے طلباءکو ملازمت کے اچھے مواقع ملنے کی امید ہے۔اب تک 88 کمپنیاں بینکوں، ہسپتالوں اور ٹاٹا گروپ کی کمپنیوں سمیت جاب فیئر میں حصہ لینے کی منظوری دے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد غریب اور کمزور لوگوں کی ترقی ہے اور اسی مقصد کے لیے اس قسم کے میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔اسی مقصد کے لیے حکیم عبدالحمید نے بی ای بی کی تشکیل کی تھی۔ میگا جاب فیئر کے ذریعے اپنے مقصد کو پورا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اے ایم پی ممبئی کے فاروق اے صدیقی نے بتایا کہ یہ ملک بھر میں ان کی طرف سے منعقد ہونے والا 74 واں جاب فیئر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے ہنرمندی کی ترقی کو آگے لے جانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ہمدرد کے بانی حکیم عبدالحمید صاحب نے بھی اپنے دور میں ہنر مندی کو فروغ دینے کےلئے بی ای بی بنائی۔ اس کے ذریعے غریب اور کمزور طبقے کے طلباءکو تربیت فراہم کرنے اور انہیں ملازمتیں فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا جا رہا ہے۔
اس بارے میں معلومات دیتے ہوئے پروفیسر فرحت بشیر نے کہا کہ اس جاب فیئر کے ذریعے لوگوں کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام نوکریاں ملیں گی۔ مختلف قسم کی ملازمتیں فراہم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جامعہ ہمدرد بی ای بی اور اے ایم پی کی جانب سے اس میلے کو کامیاب بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

Related posts

سنجر پور معاملہ : معمولی تنازعہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے والوں سے ہوشیار رہیں عوام

Hamari Duniya

جب ‘ترقی’ ایک عوامی تحریک بن گئی : راشٹریہ ایکتا دِوس کا جذبہ

Hamari Duniya

بھارت جوڑو یاترا نفرت و بدامنی کا خاتمہ کر کے آٹھ برس پہلے والی پرامن فضا بحال کرے گی :طار ق صدیقی

Hamari Duniya