20.1 C
Delhi
January 24, 2025
Hamari Duniya
Breaking News فلمی دنیا

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے رشتوں میں دراڑ بننے والی عائشہ عمر نے توڑی خاموشی

Ayesha Omar -Shoib Malik

کراچی ،22فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شعیب ملک کے ساتھ رشتوں کو لے کر سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔ متنازعہ فوٹو شوٹ کو انہوں نے افواہ قراردیتے ہوئے کہا کا تنازع سرحد پار(بھارت) میڈیا نے شروع کیا تھا اور اس کے بعد یہاں کے میڈیا نے بھی اسے اٹھایا۔
سابق تیز گیند بازشعیب اختر کیساتھ ایک شو میں انٹرویو کے دوران شعیب ملک کیساتھ مبینہ افیئر کے حوالے سے سوال کے جواب عائشہ عمر نے بتایا ہے کہ وہ کبھی کسی شادی شدہ مرد سے متاثر نہیں ہوتیں اور نہ ان سے کمٹمنٹ کرتی ہیں۔شعیب اختر نے سوال پوچھا کہ آپ نے شعیب ملک کے ساتھ فوٹو شوٹ بہت بولڈ کروالیا جس پر عائشہ عمر نے جواباً سوال کیا کون کہہ رہا ہے ؟
شعیب اختر نے کہا کہ مجھے دبئی میں ایک خاتون نے بتایا۔جس پر اداکارہ عائشہ عمر نے جواب دیا کہ میں کبھی کسی شادی شدہ مرد سے متاثر نہیں ہوتی، نہ ایسے مرد کی زندگی کا حصہ بنتی ہوں جو پہلے سے کسی خاتون کے ساتھ کمٹمنٹ کیے ہوئے ہو۔ عائشہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اس انڈسٹری میں سب جانتے ہیں کہ میں ایسی بالکل نہیں ہوں۔
شعیب اختر نے کہا کہ مگر یہ کنٹرورسی (تنازع) بہت بڑا ہوگیا تھا، جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ یہ کنٹرورسی یہاں نہیں تھی بلکہ سرحد پار تھی۔
واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر اور شعیب ملک کے رشتوں کو لے کر پاکستان اور بھارتی میڈیا میں کافی سرخیاں بنیں۔اور خبریں یہاں تک آگئی تھیں کو شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا اور جلد ہی طلاق بھی ہوجائے گا۔لیکن بعد میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے ایک ساتھ آکر ان افواہوں پر بریک لگا دیا تھا۔

Related posts

رو پڑتا ہے انسان جب سمجھ کر پڑھتا ہے قرآن

Hamari Duniya

Arvind Kejriwal Bail: عام آدمی پارٹی کے کنوینراروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے ملی ضمانت، لیکن دہلی کے وزیراعلیٰ کوراحت نہیں

Hamari Duniya

گجرات کا مشہور بین الاقوامی پتنگ میلہ 2023 جی 20 پر مبنی ہوگا

Hamari Duniya