نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑوں یاترہ 3 جنوری کو جمنا پار میں داخل ہوگی جس کے راستوں کا جائزہ اوجگہ جگہ راستقبال کے سلسلہ میں کانگریس لیڈران کی سیلم پوری میں تبادلہ خیال و مشاورتی میٹنگ ہوئی ۔اس میٹنگ میں روہتاش نگر کے سابق رکن اسمبلی وپن شرما، اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے سابق چیئرمین طارق صدیقی ، گھونڈہ کے سابق رکن اسمبلی بھیشم شرما ،بابر پورضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد،بھیشم شرما،سنجے گپتا، راجو، پرمانند شرما ، سنیل کمار، بھارت کوشک، حسین احمد، مینیک چتر ویدی ، جاوید برقی، شفیق مینو، عبدالرزاق،ندیم انصاری، حاجی تجمل ،حاجی ناظر ،ڈاکٹر زاہداور محمد اسلم انصاری کے علاوہ بیشتر کانگریس کارکنان و عہدیداران نے بطور خاص شرکت کی
۔اس موقع پر وپن شرما نے کہا کہ’ راہل گاندھی کی قیادت میں جمنا پار میں آنیوالی بھارت جوڑوں یاترہ ‘کاانسانی سیلاب ایساعدیم المثال استقبال کرے گا جس کا پیغام دہلی سمیت ملک کے کونے کونے میں جائے گا۔انہوں نے راستوں کے تعلق سے کہا کہ شاستری پار ک اوراتر پردیس دہلی باڈر کے درمیان جگہ جگہ استقالیہ کمیٹی کے تحت بڑی دھوم دھام بینڈ باجواور آتش بازی و فلک شگاف نعروں کے ساتھ استقبال ہوگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میںنفرت کی آگ لگی ہوئی ہے جس میں راہل گاندھی کی قیادت میں ایک ایسا انقلاب آئے گا جس سے نفرت کا خاتمہ ہو گا تبھی لوگ راحت کی سانس لیں گے ۔ طارق صدیقی نے بتایا کہ 3 جنوری کو صبح سویرے جمنا پل سے متصل ہنو مان مندر سے’بھارت جوڑوں یاترہ شروع ہوکر لوہے کے پل سے ہوتی ہوئی شاستری پارک ،سیلم پور ، جعفر آباد ،ویلکم ، جنتا کالونی ، کبیر نگر ، یمنا وہارکے روڈ نمبر 66 ، گوکل پوری ، وزیر آباد روڈ کراس کر کے گول چکر سے ہوکر اتر پردیش کیلئے لونی میں داخل ہوگی ۔اس موقع پر پنڈت رام بابو شرما کی خاندانی بالو شاہی کا ناشتہ بھارت تاتریوں اور ریلی میں شریک ہونے والے تقریبا۷ہزار لوگوں کو وپن شرما کی طرف سے تقسیم کی جائے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دہلی اتر پردیش باڈر پر بلا تفریق مذہب ملت ہزاروں لوگوں کی موجود گی میں دہلی کانگریس کمیٹی اتر پردیش کانگریس کمیٹی کوجھنڈہ دے کر بھارت جوڑوں یاترہ کی کمان سونپ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی قیادت میں مثبت نتائج سے کانگریس پورے ملک کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے کیونکہ کانگریس ہی واحد ایسی پارٹی ہے جو نفرت و بدامنی کا خاتمہ کر کے آٹھ برس پہلے والی پرامن فضا بحال کرے گی جس کیلئے ملک کی عوام2024 کے الیکشن کی منتظر ہے۔
گزشتہ آٹھ برس سے ملک کی عوام نت نئے مسائل سے دوچار ہے اور یہ سب نفرت کی فضا کا نتیجہ ہے جس کے خاتمہ کیلئے کانگریس کو مضبوط کرنا بیحد ضروری ہوگیا ہے۔جاوید برقی ، بھارت کوشک ، سنجے گپتا اور پرماند شرما نے بھی اپنے اظہار خیال میں 3جنوری کو راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑوں یاترہ کا جمنا پار میں عدیم المثال استقبال کرنے کا عزم کیا ہے ۔چودھری زبیر احمد نے کہا کہ ملک میں نفرت کی آندھی کے خلاف ہندو مسلمانوں کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہر ہ کرنا پڑے گا تبھی ہمارے ملک کی سالمیت و بقا ،آئین و جمہوریت کاتحفظ یقینی ہوگا اور یہ تبھی ممکن ہے کہ جب نفرت کو ہوا دینے والوں کا اپنے ووٹ کی طاقت سے خاتمہ کیا جائے جس کیلئے ابھی سے ہندو مسلمانوں کو نفرت کے خلاف راہل گاندھی کی قیادت میں اتحاد کا پلیٹ فارم بنانا پڑے گا۔