October 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

امریکی فوج پر حملہ ہوگیا، کنٹریکٹر ہلاک، فوجیوں سمیت 6 زخمی

American Soldier

دمشق،24مارچ(ایچ ڈی ڈیسک)۔
شام ایک ایسا ملک ہے جہاں کئی ممالک کی فوجیوں ایک دوسرے کے خلاف لڑرہی ہیں۔اب شام میں ہونے والے ڈرون حملے میں ایک امریکی کنٹریکٹر ہلاک ہو گیا جبکہ فوجیوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔
پینٹاگون کے مطابق شمال مشرقی شام میں اتحادی فوج کے ایک اڈے پر ایک امریکی تنصیب پر ہوئے ڈرون حملے میں ایک امریکی کنٹریکٹر ہلاک اور ایک اور کنٹریکٹر اور 5 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
امریکی انٹیلی جنس تجزیہ کاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون ایرانی تھا۔
پینٹاگون کے مطابق حملہ گزشتہ روز دوپہر 1 بج کر 38 منٹ پر حسکہ شہر کے قریب ہوا ہے۔حملے میں زخمی ہونے والے 2 فوجیوں کو حملے کے مقام پر طبی امداد دی گئی جبکہ دیگر 3 زخمی فوجیوں اور امریکی کنٹریکٹر کو طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے عراق منتقل کیا گیا۔دوسری جانب امریکی افواج نے صدر جو بائیڈن کے حکم پر اسی علاقے میں ایران سے منسلک اہداف پر فضائی حملوں کے ذریعے جوابی کارروائی کی ہے۔

Related posts

اتنے گھنٹوں تک چلی اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ، پٹنہ اپوزیشن کے بڑے اجلاس میں کیا کیا ہوا

Hamari Duniya

کانگریس ورکنگ کمیٹی میں ان مسلم چہروں کو کیا گیا شامل

Hamari Duniya

کھلاڑیوں کا احتجاج کام نہ آیا،باہو بلی برج بھوشن شرن سنگھ کو کلین چٹ دی

Hamari Duniya