32 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

بروقت علاج نے امریکی صدر جوبائیڈن کو جان لیوا بیماری میں مبتلا ہونے سے بچالیا

Joe Biden

واشنگٹن،04مارچ(ایچ ڈی نیوز ڈیسک)۔
امریکہ کے صدر جوبائیڈن ایک خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے سے بچ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بروقت علاج نے انہیں جِلد کے کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے سے بچا لیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 80 سالہ امریکی صدر کے سینے سے جلد کے کینسر کا سبب بننے والا زخم ہٹا دیا گیا۔رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کے فزیشن کیون او کونر کی لکھی گئی رپورٹ وہائٹ ہاو¿س نے جاری کردی۔
امریکی صدر کے فزیشن کی رپورٹ کے مطابق صدر بائیڈن کے طبی معائنے کے دوران ان کے سینے پر کینسر کا سبب بننے والے زخم کی تشخیص ہوئی تھی جسے گزشتہ ماہ کامیابی سے ہٹایا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کینسر کا سبب بننے والا زخم پھیلتا نہیں اور اسے 16 فروری کو ہٹایا گیا۔فزیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کو مزید علاج کی ضرورت نہیں اور وہ اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے مکمل فٹ ہیں۔
دوسری جانب غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن 2024ءمیں ہونے والے صدارتی الیکشن میں حصہ لیں گے جس کا اعلان وہ جلد کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن اس وقت ڈیموکریٹس کے درمیان موضوع بحث بنے ہوئے ہیں کہ وہ انتخابات میں حصہ لیں گے یا نہیں۔

Related posts

سہسرام کوفساد کی آگ میں جھونکنے والا سابق بی جے پی ممبر اسمبلی گرفتار

Hamari Duniya

کہیں عتیق اور اشرف کے قتل میں بجرنگ دل تو ملوث نہیں؟لولیش کی ماں نے کیا انکشاف

Hamari Duniya

درگاہ اجمیر شریف کی حمایت میں اتری جمعیتہ علماء ہند، جانئے کیا ہے پورا معاملہ

Hamari Duniya