16.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

ترکی شہر کہرمان مرعش میں جمعیة علماءہند نے کھانے پینے کی اشیاءتقسیم کی

Jamiat Ulama relief

نئی دہلی،03مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
ترکی میں آئے بھیانک زلزلہ متاثرین کے درمیان جمعیة علماءہند کی طرف سے ریلیف و راحت رسانی کا عمل جاری ہے ۔ آج ترکی کے تباہ حال شہر کہرمان مرعش میں جمعیة علماءہند اور الخیر فاﺅنڈیشن کے اشتراک سے کھانے پینے کی اشیاءپر مشتمل فوڈکٹس تقسیم کی گئیں ، ایک کٹ میں 22 کلو میں سامان ہے جس میں چاول ، دال ، آٹا ،تیل ، مسالا وغیرہ شامل ہیں ۔

دریں اثنا جمعیة علما ءہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں وفد نے کئی تباہ حال شہروں کا دورہ کیا ہے اور لگاتار ضرورت مندوں تک پہنچنے کی کوشش ہورہی ہے۔جمعیة کے وفد میں مولانا انوار خاں قاسمی ،سید شہباز اور محمد عبداللہ وغیرہ شامل ہیں ۔ مولانا حکیم الدین قاسمی نے الخیر فاﺅنڈیشن کے چیئرمین مولانا امام قاسم سے ملاقات کی اور ریلیف کے طور طریقوں پر تفصیلی گفتگو کی ۔

Related posts

امریکا کے بینکنگ کوشدید خطرات لاحق، بڑا بینک ڈیفالٹ کر گیا، کئی کمپنیوں میں خطرے کی گھنٹی بج گئی

Hamari Duniya

کترینہ کیف کی فلم’ فون بھوت‘ کا ٹریلر جلد ہوگا ریلیز

Hamari Duniya

شعبہ کے فارغین نے مختلف شعبہ جات میں نمایاں شناخت قائم کی ہے: پروفیسر اقتدار محمد خان

Hamari Duniya