20.1 C
Delhi
January 25, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

سعودی عرب کے فضاؤں میں چینی صدر کا پرتپاک خیرمقدم

Chines President

ریاض(ایچ ڈی نیوز ڈیسک)۔
چین کے صدر شی جن پنگ کروناوائرس کی وَباکے آغاز کے بعدتیسرے غیر ملکی دورہ پر سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر تین دارالحکومت ریاض پہنچ گئے۔
سعودی عرب کی شاہی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے چینی صدر کے طیارے کا ملکی فضا میں استقبال کرکے ریاض کے ہوائی اڈے تک پہنچایا۔گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے چینی صدر کا ہوائی اڈے پر پرتباک استقبال کیا۔اس دوران مہمان صدر کو توپوں کی سلامی دی گئی۔ جبکہ دارالحکومت ریاض کی شاہراہوں پر سعودی اور چینی پرچم لہرائے گئے۔
واضح رہے کہ اس دورے میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے اور ان کے ساتھ سعودی،چین مشترکہ سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔اس اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی شریک ہوں گے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق چینی صدر کے دورے کے ایجنڈے میں خلیج،چین سربراہ اجلاس برائے تعاون اور ترقی اورالریاض عرب چینی سربراہ جلاس برائے تعاون اور ترقی میں شرکت بھی شامل ہے۔

Related posts

انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ زخمی،حملہ آور ہلاک

Hamari Duniya

پنکج اڈوانی نےکوالالمپور میں جیتا اپنا 25 واں عالمی خطاب

Hamari Duniya

۔’دھاکڑ‘ کے فلاپ ہونے سے کنگنا رناوت مایوس

Hamari Duniya