14.1 C
Delhi
January 25, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

پاکستان کے صدر نے پنجاب میں الیکشن کا اعلان تو کردیا، لیکن الیکشن کمیشن کے پاس پیسے ہی نہیں

Pakistan Punjab election

اسلام آباد، 4 مارچ (ایچ  ڈی نیوز)۔
پاکستان میں سب سے زیادہ بااثر سمجھے جانے والے صوبہ پنجاب میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کا تمام سیاسی جماعتوں نے خیر مقدم کیا ہے۔ پاکستان کی سیاست پر صوبہ پنجاب کے عوام کا غلبہ ہے۔ ایسے میں ریاستی اسمبلی انتخابات کی قومی سطح پر بہت اہمیت ہے۔
جمعہ دیر شام صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات 30 اپریل کو ہوں گے۔ انہوں نے یہ اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ریاست میں انتخابات کے انعقاد کے لیے ممکنہ تاریخوں کی تجویز کے چند گھنٹے بعد کیا۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے انعقاد کے لیے صدر مملکت کو 30 اپریل اور 7 مئی کی تاریخیں تجویز کی تھیں۔ صدر سکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ مشاورت کے بعد صدر ڈاکٹر علوی نے 30 اپریل کو انتخابات کرانے کا اعلان کیا۔
پاکستانی صدر نے الیکشن کا اعلان تو کردیا ہے لیکن پاکستانی حکومت، عدلیہ اور فوج کے سست رویے کی وجہ سے الیکشن کے انتظامات ہوتے نظر نہیں آرہے۔ دو صوبوں میں الیکشن کرانے کیلئے الیکشن کمیشن نے حکومت سے 20 ارب روپے طلب کیے ہیں لیکن حکومت یہ رقم جاری نہیں کرنا چاہتی۔کمیشن کے ذریعے نے ایک پاکستانی ٹی وی چینل دی نیوز کو بتایا ہے کہ اب تک حکومت نے صرف پانچ ارب روپے جاری کیے ہیں جو ناکافی ہیں۔ قبل از وقت اسمبلیاں تحلیل کرنے کی وجہ سے انتخابی اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن نے اس تاثر کے تحت انتخابی اخراجات کا حساب لگایا تھا تمام صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر بیک وقت الیکشن ہوں گے تو یہ اخراجات 47 ارب روپے ہوں گے۔ لیکن یہ رقم دو اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد بڑھ کر اب 61 ارب روپے ہوگئی ہے۔الیکشن کمیشن کو فی الوقت 20? ارب روپے درکار ہیں لیکن سب سے بڑا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ معاشی مسائل میں پھنسے ملک کی وفاقی حکومت یہ رقم کب جاری کرے گی۔

Related posts

اتناسستا آئی فون! آپ نے کبھی نہیں سوچا ہوگا،جلدی کریں

Hamari Duniya

انجمن ارتقائے اردو ادب نیپال شعبئہ دینیات کی جانب سے ننھےنمازی پروگرام کا انعقاد 

Hamari Duniya

مغربی بنگال میں سب سے زیادہ اور مہاراشٹر میں سب سے کم ووٹنگ کا فیصد رہا،یوپی میں 58 فیصد پولنگ

مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ کی قسمت آج ای وی ایم میں بند۔:

Hamari Duniya