34.6 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
دہلی

حکیم انیس الرحمن کے انتقال پر طبّی کانگریس کی تعزیتی نشست

Hakim Anees ur Rahman
نئی دہلی، 22 ستمبر (ایچ ڈی نیوز)۔
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس دہلی اسٹیٹ کے سرپرست، روزنامہ کارواں کے بانی چیف ایڈیٹر، پرانی دہلی کی معروف و معزز شخصیت حکیم انیس الرحمن (آمد 27 اکتوبر 1947 – رخصت 15 ستمبر 2023) کے انتقال پر دریاگنج، نئی دہلی میں ایک تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے کہا کہ وہ ایک نیک دل سنجیدہ شخصیت تھے اور طب یونانی کے فروغ میں تعاون دیتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ پہلے طبّی کانگریس کے باضابطہ ممبر بنے اور انہیں دہلی اسٹیٹ کا سرپرست بنایا گیا۔ وہ حکیم عبدالحمید صاحب کے بہت قریب تھے اور مطب کا ہنر اُن سے ہی سیکھا تھا۔ وہ جنتا کوآپریٹو بینک کے چیئرمین بھی تھے اور حکومت دہلی کے اقلیتی امور کے مختلف عہدوں پر بھی فائز تھے۔ اُن کا انتقال قوم و ملت کے لیے بڑا خسارہ ہے۔ سینئر صحافی ظفر انور شکرپوری نے کہا کہ تقریباً 15 سال تک اُن کے اخبار روزنامہ ’کارواں‘ میں بحیثیت مدیر معاون کام کرنے کا موقع ملا۔ دوران ملازمت کبھی بھی کوئی تضاد نہیں ہوا۔ وہ درگزر سے کام لینے میں یقین رکھتے تھے۔ یہ اُن کی بڑی خوبی تھی۔ پٹودی ہائوس دریاگنج کے عوام اُن سے جذباتی لگائو رکھتے تھے۔ تعزیت کرنے والوں میں ڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر الطاف احمد، ڈاکٹر فہیم ملک، حکیم اعجاز احمد اعجازی، حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی، حکیم عطاء الرحمن اجملی، حکیم آفتاب عالم، اسرار احمد اُجینی اور محمد عمران قنوجی وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔ دعائے مغفرت کے ساتھ نشست برخواست ہوئی۔

Related posts

انڈین یونین مسلم لیگ نے غزہ پٹی میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا 

Hamari Duniya

سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کے زیر اہتمام ’’پروجیکٹ راحت – ونٹر ریلیف‘‘ کا آغاز

Hamari Duniya

مسلم و پسماندہ طبقوں کو ووٹنگ سے محروم رکھنے کی کوشش غیر جمہوری عمل: جماعت اسلامی ہند

Hamari Duniya