26.1 C
Delhi
September 21, 2024
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

ستیندر جین کو وزیر کے عہدے سے  ہٹایا جائے: کانگریس کا مطالبہ

Alka Lamba

نئی دہلی،(ایچ ڈی نیوز)۔
عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما اور وزیر ستیندر جین کا جیل کے اندر مساج دیے جانے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کانگریس نے عآپ سے جین کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔کانگریس کی قومی ترجمان الکا لامبا نے منگل کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جیل میں بند عآپ لیڈر ستیندر جین کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ ایک شخص سے مساج کرواتے نظر آرہے ہیں۔

جس شخص سے وہ مساج کروا تے نظر آ رہے ہیں، وہ ایک نابالغ لڑکی کی عصمت دری کے جرم میں سزا کاٹ رہا ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو اس معاملے پر جواب دینا چاہیے۔الکا نے کہا کہ عآپ کی آٹھ خواتین ایم ایل اے اور دہلی ویمن کمیشن کو بھی اس معاملے پر اپنی رائے دینی چاہیے۔ یہ کوئی عام بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے جیل کے اندر جین کی سہولت کے لیے اصول و ضوابط کو توڑا جا رہا ہے، وہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ اس کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومتیں دونوں ذمہ دار ہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران الکا نے کیجریوال سے پوچھا کہ کیا وہ اب بھی ستیندر جین کے لیے بھارت رتن کا مطالبہ کریں گے یا انہیں عہدے سے ہٹا ئیں گے؟
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا تھا کہ ستیندر جین نے ملک کو محلہ کلینک دیے ہیں۔ ایسے شخص کو بھارت رتن ملنا چاہیے لیکن مرکزی حکومت نے انہیں جیل میں ڈال دیا ہے۔

Related posts

امریکہ میں چینی سال نو کی تقریب میں گولیوں کی بارش، 10 ہلاک

Hamari Duniya

کانگریس میں’ کھڑگے دور ‘ کا آغاز، سونیا نے کہا -راحت محسوس کر رہی ہوں

Hamari Duniya

برہن ممبئی مہا نگر پالیکا شکشک اتسو پروگرام کامیابی سے ہمکنار

Hamari Duniya