26.2 C
Delhi
July 31, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے انٹرنیشنل کو آرڈی نیٹر ڈاکٹر محمد عبیداللہ بیگ کو استقبالیہ

AITUC

نئی دہلی، 18 فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے زیراہتمام تنظیم ہذا کے دفتر واقع دریاگنج، نئی دہلی میں ڈاکٹر محمد عبیداللہ بیگ (انٹرنیشنل کوآرڈی نیٹر، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس) کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد عبیداللہ بیگ نے اس امر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طب یونانی کا مستقبل بہت روشن ہے اور بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، سعودی عرب، ایران، یواے ای، انڈونیشیا، ملیشیا، جرمنی، اٹلی، سنگاپور اور جنوبی افریقہ وغیرہ ممالک میں طب یونانی کی ترویج و ترقی کے روشن امکانات پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں حکیم اجمل خان کے دور سے طب یونانی میں جو کام ہوا وہ قابل ستائش اور قابل ذکر ہے۔ ممتاز مجاہد آزادی مسیح الملک حکیم اجمل خان نے درس و تدریس اور علاج و معالجہ نیز دواسازی کی جو داغ بیل ڈالی وہ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ ان کے بنائے ہوئے آیوروید اینڈ یونانی طبیہ کالج، قرول باغ، دہلی کی تعمیرات کسی بھی بڑے میڈیکل انسٹی ٹیوشن سے کم نہیں اور وہ ہمارے قومی آثار کا حصہ بن چکے ہیں۔
حکومت راجستھان کے حوالے سے انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ملک میں راجستھان حکومت کی جانب سے سب سے زیادہ بجٹ دیا جانا طب یونانی کی اہمیت کو ملک میں واضح کرتا ہے۔ ہم اس کے لیے حکومت راجستھان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور یہی امید ہم ملک کی دیگر ریاستوں سے بھی رکھتے کہ وہ عوام کے جذبات کو ملحوظ رکھتے ہوئے فروغ طب کے لیے راہیں ہموار کریں اور بجٹ میں طب یونانی کی حصہ داری کو جگہ دیں۔اس موقع پر آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خان نے کہا کہ ملک و بیرون ملک طب یونانی کو عوام کے حق میں بڑے پیمانے پر رائج کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر محمد عبیداللہ بیگ سمیت طبّی کانگریس کی پوری ٹیم قابل مبارکباد ہے کہ وہ بے لوث ہمارے ساتھ منسلک ہیں اور سرگرم عمل بھی۔ پروگرام میں اظہار خیال کرنے والوں میں شعبہ اشتہارات سے جڑے جناب محمد طاہر، ڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر سنجے ڈھینگرا، ڈاکٹر ڈی آر سنگھ اور محمد عمران قنوجی وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

Related posts

دہلی پردیش کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی کی قیادت میں انڈین یونین مسلم لیگ کی ممبر سازی مہم

Hamari Duniya

سعودی سفارتخانہ کے اس فیصلے سے ٹور اینڈ ٹریویلس ایجنسیز کے مالکان بے چینی، وی ایف ایس کی مداخلت سے سیاحوں کے جیب پرپڑے گا اثر، سیاحت میں بھی کمی کا امکان

Hamari Duniya

امریکہ کے’ نیویارک ٹائمز‘ میں دہلی کے اسکولوں کی خبرشائع ہونے پر خوشی سے جھوم اٹھے وزیراعلیٰ

Hamari Duniya