44 C
Delhi
May 16, 2025
Hamari Duniya
Breaking News

وزیرخزانہ کے اس بہت بڑے اعلان سے خوشی سے جھومنے لگیں گی ریاستیں، جی ایس ٹی کی شرح میں بھی کمی

Nirmala Sitharaman

نئی دہلی ، 18 فروری (ایچ ڈی نیوز)۔
جی ایس ٹی کونسل کی 49ویں میٹنگ میں گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی سب سے بڑی تنظیم کچھ چیزوں پر جی ایس ٹی کی شرح کو کم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس میں ریاستوں کو 5 سال کا مکمل بقایا جی ایس ٹی معاوضہ جاری کرنا بھی شامل ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔
ہفتہ کو جی ایس ٹی کونسل کی 49ویں میٹنگ کے اختتام کے بعد یہاں نیشنل میڈیا سنٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں وزیر خزانہ نے کہا کہ تمام زیر التواءجی ایس ٹی معاوضے کے واجبات بشمول جون کے 16,982 کروڑ روپے، ریاستوں کو جلد ادا کر دیے جائیں گے۔ جی ایس ٹی کونسل نے مقررہ تاریخ کے بعد سالانہ جی ایس ٹی ریٹرن داخل کرنے کے لیے لیٹ فیس کو معقول بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جی ایس ٹی کونسل نے مائع گڑ ، پنسل شارپنرز اور منتخب ٹریکنگ آلات پر جی ایس ٹی کی موجودہ شرح کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنسل شارپنرز پر جی ایس ٹی کی شرح 18 فیصد سے کم کر کے 12 فیصد ، مائع گڑ پر 18 فیصد سے کم کر کے صفر اور پہلے سے پیک شدہ اور لیبل شدہ گڑ پر 5 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سیتا رمن نے کہا کہ جی ایس ٹی کونسل نے پان مسالہ اور گٹکھا پر بھی بڑا فیصلہ لیا ہے۔ اب پان مسالہ اور گٹکھا پیداوار کے حساب سے جی ایس ٹی لگائیں گے۔ ان پر صلاحیت کی بنیاد پر ٹیکس لاگو ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی ایس ٹی کونسل نے پان مسالہ اور گٹکھا کی صنعت میں ٹیکس چوری کو روکنے کے لیے اڈیشہ کے وزیر خزانہ نرنجن پجاری کی صدارت میں تشکیل کردہ وزراءکے گروپ (جی او ایم) کی رپورٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔نئی دہلی کے وگیان بھون میں مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی صدارت میں جی ایس ٹی کونسل کی 49ویں میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے خزانہ اور مرکزی حکومت اور ریاستوں کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔
کن مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح بڑھی یا کم ہوئی؟
جی ایس ٹی کونسل کی 49ویں میٹنگ میں کئی مصنوعات پر جی ایس ٹی کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مائع گڑ/راب پر جی ایس ٹی کی شرح 18 فیصد سے کم کر کے صفر کر دی گئی ہے۔ اگر گڑ پہلے سے پیک کیا جاتا ہے اور اس پر لیبل لگا ہوتا ہے تو اس پر 5 فیصد جی ایس ٹی لگے گا۔ اس کے ساتھ ہی پنسل اور شارپنرز پر جی ایس ٹی کی شرح 18 فیصد سے کم کر کے 12 فیصد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، پائیدار کنٹینرز پر لگے ٹیگ ٹریکنگ ڈیوائسز یا ڈیٹا لاگرز پر جی ایس ٹی کو کچھ شرائط کے تحت 18 فیصد سے کم کر کے صفر کر دیا گیا ہے۔

Related posts

اگر آپ کو رات میں نیند نہیں آتی یا پھر کم آتی ہے تو خوب کھائیں یہ چیزیں!۔

Hamari Duniya

الفلاح فائونڈیشن کے فراز سنجری نے خون عطیہ کر،کی مریض کی مدد

Hamari Duniya

انڈونیشیا کے مسلمان

Hamari Duniya