22.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

آپ ایم پی راگھو چڈھا بھی راجیہ سبھا سے معطل

Raghav Chaddha

نئی دہلی ، 11 اگست (ایچ ڈی نیوز)۔
عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کو جمعہ کو ’استحقاق کی خلاف ورزی‘ کے الزام میں راجیہ سبھا سے معطل کر دیا گیا تھا۔یہ قدم چار ارکان اسمبلی کی شکایت کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ ممبران پارلیمنٹ نے اسپیکر سے شکایت کی تھی کہ آپ ممبر پارلیمنٹ راگھو چڈھا نے ان کی اجازت کے بغیر ان کا نام قرارداد میں شامل کیا ہے۔اب ایوان کی استحقاق کمیٹی راگھو چڈھا کے خلاف تحقیقات کرے گی اور اپنی رپورٹ اور سفارش دے گی۔ اس کے آنے تک راگھو چڈھا ایوان سے معطل رہیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ راجیہ سبھا میں دہلی سروس بل سے متعلق قانون سازی کے عمل کے دوران راگھو چڈھا نے ایک تحریک پیش کی تھی۔ اس میں تجویز سلیکٹ کمیٹی میں نام شامل کرنے سے متعلق ہے۔ اس میں 4 ارکان کے نام ان کی اجازت کے بغیر شامل کیے گئے۔ ان ارکان نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد پر ان کے دستخط نہیں ہیں۔

Related posts

عام آدمی پارٹی نے عوام سے کئے سبھی وعدے وقت سے پہلے پورے کئے ہیں

Hamari Duniya

کسی کی جیت پر ماتم کرنے سے بہتر ہے کہ اپنی کوتاہیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں:ڈاکٹر اعظم بیگ

Hamari Duniya

 ہمدرد ایجوکیشن سوسائٹی کا انگلش ورکشاپ برائے اساتذہ مدارس ایک مستحسن قدم

Hamari Duniya