32 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

تلنگانہ کانگریس صدر نے اسمبلی انتخابات میں بہت بڑی جیت کا دعویٰ کردیا

revanth reddy

حیدرآباد، 14 نومبر(ایچ ڈی نیوز)۔
تلنگانہ کانگریس کے ریاستی صدرریونت ریڈی نے تلنگانہ میں معلق اسمبلی کے امکانات کومستردکردیااورکہاکہ عوام نے کانگریس کے حق میں واضح اکثریت کافیصلہ کرلیااورکانگریس کو40تا45 فیصد ووٹ کے ذریعہ 70 تا 75 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوگی۔
ٹی وی چینل کوایک انٹرویو میں ریونت ریڈی نے کہا کہ متحدہ آندھراپردیش کی 40 سالہ تاریخ میں ایک الیکشن کا نتیجہ بھی معلق نہیں رہا۔عوام تبدیلی کافیصلہ کرچکے اورکانگریس کواقتدارکاایک موقع ضروردیں گے۔ ریونت ریڈی نے بی آرایس اورمجلس کاذکرکیااورکہاکہ10برسوں سے یہ ایک دوسرے کی مدد کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مودی،کے سی آراوراسد اویسی تینوں ایک ہیں اور جنتا دل سیکولران کے ساتھ شامل ہوچکی ہے۔ ریونت ریڈی نے ٹکٹوں کی تقسیم میں ناانصافی کے الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ ان کے کئی ساتھی ٹکٹ سے محروم رہے۔ سنٹرل الیکشن کمیٹی نے سروے کی بنیاد پر امیدواروں کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس میں اختلاف رائے موجود ہے لیکن الیکشن میں کامیابی کے مسئلہ پر قائدین میں کوئی اختلافات نہیں ہیں۔

Related posts

ٹی ایم سی کے ترجمان کو گجرات پولس نے کیا گرفتار،یہ ہے پورا معاملہ

Hamari Duniya

مولانا سید جلال الدین عمری کی وفات علمی دنیا کا بڑا خسارہ

Hamari Duniya

ہندوستان کو ہندو راشٹر بنانا ممکن نہیں : نتیش

Hamari Duniya