22.1 C
Delhi
November 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

غزہ میں اسرائیل کی جانب سے بچوں کے قتل عام پر ایلون مسک کا بڑا دعویٰ

Elan Musk

نیویارک،15نومبر: ٹیسلا اور ایکس (سابقہ ٹویٹر) کے ارب پتی مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ نسل کشی کسی کے لئے قابل قبول نہیں ہونی چاہئے، وہ غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کا حوالہ دے رہے تھے جسے سرگرم کارکنوں، وکلاءاور انسانی حقوق کے محافظوں نے نسل کشی قرار دیا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہر بچے کے قتل کے بدلے میں حماس کے ارکان مزید بڑھیں گے۔ مسک نے کہا کہ اس طرح کی نسل کشی یا تشدد صرف اسرائیل سے نفرت کرنے والے مزید لوگ پیدا کرے گا ، اگر آپ صرف نسل کشی کریں گے تو ظاہر ہے کہ وہ کسی کو قابل قبول نہیں ہوں گے، درحقیقت کسی کو بھی قابل قبول نہیں ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کے دہشت گردانہ حملے میں اب تک 11,000 سے زائد شہری شہید ہوچکے ہیں جن میں 4,609 بچے اور 3,100 خواتین شامل ہیں اور 28,200 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Related posts

کانگریس کی ریلی میں لوگوں کی بھیڑ دیکھ کر مخالفین کے اڑجائیں گے ہوش

Hamari Duniya

Congress Monthly Meeting بابر پور ضلع کانگریس کی ”ماہانہ میٹنگ“ میں دہلی اسمبلی الیکشن کی تیاریوں پر غور وخوص

Hamari Duniya

ٹی20عالمی کپ: بھارت-پاک سپر مقابلے کے منتظر شائقین کیلئے اچھی خبر

Hamari Duniya