28.3 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
دہلی

اردر صرف زبان ہی نہیں بلکہ ہماری مشترکہ تہذیب کی وراثت ہے۔ پروفیسر ساجد حسین

Delhi collage

نئی دہلی،10نومبر(ایچ ڈی نیوز)۔
دہلی یونیورسٹی سے ملحق مشہور و معروف دیال سنگھ کالج( ایوننگ) کے شعبہ اردو کی جانب سے ”بزم ادب“ کے انتخابی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں بی ۔اے پروگرام کے سبھی طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔یہ انتخابی پروگرام صدر شعبہ پروفیسر ساجد حسین کی نگرانی میں تکمیل کو پہنچا۔ اس پروگرام میں کچھ طلبہ و طالبات نے نعت اور غزلیں پیش کئے جس سےت سبھی طلبہ و طالبات کافی محظوظ ہوئے۔اس انتخابی عمل سے پہلے پروفیسر ساجد حسین نے بزم ادب کے اغراض و مقاصد پرتفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ اس بزم کے تحت تمام طرح کے ادبی پروگرام ہوتے رہیںگے۔مزید انہوںنے اردو زبان و ادب کی اہمیت و افادیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اردو زبان ہمارے ملک کی تہذیب وثقافت کا ایک اہم حصہ ہے ،اس لیے یہ ہر دور میں زندہ و جاوید رہے گی۔
بعد ازاںڈاکٹر شاہد اقبال (گیسٹ ٹیچر) نے طلبہ و طالبات کو کمیٹی کی اصول و ضوابط کو برقرار رکھنے کی تلقین کی اور منتخب امیداواروں کو مبارک باد بھی دی ۔ انتخاب کے بعد طلبہ کو درج ذیل عہدے ملے، جس کی تفصیل یہ ہے۔عدنان رحمت (صدر) فیضان علی خان(نائب صدر)شمائلہ (سیکریٹری)سید محمد احمد(جوائنٹ سیکریٹری)اسداللہ(خزانچی)وبھو چودھری(پبلک رلیشن ہیڈ) اور مہتاب رضا(ٹیکنیکل اینڈ ایڈیٹوریل ہیڈ)منتخب ہوئے۔

Related posts

96th Free Medical Camp: پریس کلب آف انڈیا میں 96ویں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

Hamari Duniya

ورلڈ پیس ہارمنی کے چیئرمین حاجی شکیل سیفی نے اتراکھنڈ میں حکومت اور انتظامیہ کی بربریت کے خلاف صدرجمہوریہ ہند اور وزیرداخلہ کو لکھا خط

Hamari Duniya

دانش علی کی حمایت میں مودی بھگت مسلم لیڈر نے رمیش بدھوڑی کوسنائی کھری کھری

Hamari Duniya