20.1 C
Delhi
January 25, 2025
Hamari Duniya
دہلی

ورلڈ پیس ہارمنی کے چیئرمین حاجی شکیل سیفی نے اتراکھنڈ میں حکومت اور انتظامیہ کی بربریت کے خلاف صدرجمہوریہ ہند اور وزیرداخلہ کو لکھا خط

Shakil Saifi

نئی دہلی،12فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
ورلڈ پیس ہارمنی کے چیئر مین حاجی محمد شکیل سیفی نے اتراکھنڈکے ہلدوانی میں تھانہ بنبھول پورہ علاقہ میںانتظامیہ کے ذریعہ مسجد اوردرگاہ کو شہید کئے جانے کے بعد وہاں کے عوام پر پولس بربریت کے خلاف صدر جمہوریہ ہند درپدی مرمو اور وزیرداخلہ امت شاہ کو خط لکھا ہے۔انہوں نے اپنے لکھے ہوئے خط میں کہا کہ مسلم اکثریتی علاقہ بنبھول پورہ کے ملک کے باغیچے میں واقع مسجد اور مدرسے کو مسلمانوں نے لیز پر لیا ہوا تھا، انہیں عدالت کا حکم بتاکر ریاستی حکومت کے ذریعہ منہدم کردی گئی ہے۔حالانکہ اس معاملے میں ہائی کورٹ میں14فروری کو سماعت طے تھی۔ لہٰذا مقامی لوگوں کے ذریعہ مخالفت اور پھر پولس کے ذریعہ لاٹھی چارج کی وجہ سے افرا تفری کا ماحول بنا، اور بعد میںپیدا ہوئے حالات کے بارے میں صدرجمہوریہ اور وزیرداخلہ کو پوری جانکاری ہوگی۔خط میں انہوں نے کہا کہ جس طرح اتراکھنڈ حکومت کے ذریعہ متعلقہ فرقہ کے لوگوں کو یقین میں لئے بغیر جس طرح مذہبی مقامات کو منہدم کیا جارہا ہے، اس سے صورتحال حساس ہوجاتی ہے اور جس کے نتیجہ میں نقصان اٹھانی پڑتی ہے۔
انہوں نے صدرجمہوریہ ہند اور وزیرداخلہ امت شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ برائے مہربانی متعلقہ ریاستی حکومت اور انتظامیہ کوہدایت دی جائے کہ متاثرہ فریق کو اعتماد میں لے کر اور عوامی جذبات کو سمجھ کر ہی کوئی قدم اٹھایا جائے جس سے جدوجہد کی صورتحال اور کسی بھی قسم کے نقصان سے بچا جاسکے۔ ساتھ ہی امن کی بحالی اور بے قصور لوگوں کی گرفتار نہ ہو ایسے ہدایات بھی ضلع انتظامیہ کو دی جائے۔

Related posts

دہلی: بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے بلاک صدور کی میٹنگ میں شامل ہوئے سینئر لیڈران

Hamari Duniya

سی ٹیگ کے زیر اہتمام کیرئیر گائیڈنس اور کاونسلنگ پر تین روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد

Hamari Duniya

انڈین یونین مسلم لیگ نے دہلی اسمبلی انتخاب میں انڈیا اتحاد کی حمایت کی

Hamari Duniya