25.7 C
Delhi
July 31, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

پاسداران انقلاب نے اسرائیلی فوج کو زمینی حملہ کرنے پر خطرناک دھمکی دے دی

Iran Revolutionary Guards

تہران،26اکتوبر:ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر زمینی حملہ کیا تو غزہ کو اسرائیلی فوج کا قبرستان بنا دیں گے۔
ایرانی عسکری عہدیدار کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ جنگ کی وجہ سے مشرق وسطیٰ ایک نئے بحران کے دھانے پر ہے۔جمعرات کو پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی نے اسرائیلی فوج کو غزہ کی پٹی پر زمینی حملہ کرنے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو’اسرائیلی فوج کو وہیں دفن کر دیا جائے گا‘۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں “امریکی اس آگ سے جل جائیں گے۔
یہ دھمکیاں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان آج کے اوائل میں نیویارک پہنچے ہیں تاکہ غزہ میں مسلسل اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بڑھتے ہوئے بحران کے تناظر میں بین الاقوامی سطح پر مشاورت کرکے اس کا سفارتی حل نکال سکیں۔پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر علی فدوی نے بھی چند روز قبل دھمکی دی تھی کہ ’ضرورت پڑنے پر حیفا پر میزائل داغیں گے‘۔ انہوں نے اس وقت فلسطینی دھڑوں اور خطے میں ایرانی حمایت یافتہ دیگر فوجی گروپوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’اگر اسرائیل غزہ پر حملہ کرتا ہے تو مزاحمت کا محور جواب دے گا‘۔

Related posts

امریکی کاروباری کے ذریعہ وزیراعظم کو غیر جمہوری قراردینا خطرناک،وزیرخارجہ ایس جے شنکر برہم

Hamari Duniya

جیو نےاب اس بڑے شہر میں شروع کی 5جی سروس،اتنی تیز ہوگی انٹر نیٹ کی رفتار

Hamari Duniya

سادگی اور نرم گفتاری مدن داس دیوی جی کی نمایاں خصوصیت، تنظیمی صلاحیتوں سے بھی تھے مالا مال

Hamari Duniya