معروف گلوکارہ نیہا ککڑ ان دنوں اپنے حال ہی میں ریلیز ہونے والے گانے ‘او سجنا’ کی ریلیز کے بعد ٹرولز کے نشانے پر ہیں۔ یہ گانا 90 کی دہائی کے مشہور گانے ‘میں نے پایل ہے چھنکائی’ کا ریمیک ورژن ہے۔ ناظرین نیہا کو اس گانے کو لے کر خوب کھری کھری سنارہے ہیں۔ جس کے بعد اب نیہا نے بھی ٹرول کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔
اپنے آفیشل انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے نیہا نے لکھا- ‘میں آج کیسا محسوس کر رہی ہوں… اس دنیا میں بہت کم لوگ ہیںجومجھے ملے ہیں وہ بھی اتنی کم عمر میں۔ اس طرح کی محبت، شہرت، سپر ہٹ گانے،ورلڈ ٹور، چھوٹے چھوٹے مداحوں سے لے کر 80-90 سال کے مداح تک۔ آپ جانتے ہیں کہ یہ سب مجھے کیوں ملا، میرے ٹیلنٹ، محنت، لگن اور میری پازیٹیوٹی کی وجہ سے ۔ تومیںآج میں بھگوان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں اور ان لوگوں کا بھی جنہوں نے مجھے زندگی میں بہت کچھ دیا‘۔
نیہا ککڑ یہیں نہیں رکیں۔ انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر بھی پوسٹ شیئر کرکے ٹرولرز کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ نیہا نے لکھا- ‘وہ لوگ جو مجھے خوش اور کامیاب دیکھ کر دکھی ہیں ، مجھے ان لوگوں کے لئے برا لگتا ہے ۔ بے چارے ۔۔۔ پلیز ایسے کمنٹ کرتے رہیں۔ میں انہیں بالکل ڈیلیٹ نہیں کروں گی کیونکہ سبھی جانتے ہیں کہ نیہا ککڑ کیا ہے“۔
اپنی اگلی پوسٹ میں نیہا نے لکھا- ‘اس لہجے میں بات کرنا، مجھے براکہنا، مجھے گالی دینا انہیں اچھا لگتا ہے اور انہیں لگتا ہے کہ وہ میرا دن خراب کر دیں گے۔ تو مجھے معاف کرنا، میں ان چیزوں سے نمٹنا آتاہے۔ بھگوان کی یہ بچی ہمیشہ خوش رہتی ہے کیونکہ بھگوان اسے خوش رکھتے ہیں“۔
قابل ذکر ہے کہ نیہا ککڑ کے ساتھ دھنشری ورما اور اداکار پریانک شرما بھی 19 ستمبر کو ریلیز ہونے والے گانے او سجنا میں نظر آ رہے ہیں۔ موسیقی تنشک باغچی کی ہے۔ گانے کے بول جانی نے لکھے ہیں۔ نیہا اس گانے کی ریلیز کے بعد سے ہی ٹرولرز کے نشانے پر تھیں لیکن اب انہوں نے ٹرول کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس طرح کی ٹرولنگ پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔