نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)
آل انڈیا کانگریس کمےٹی کے سا بق ایم پی سندیپ دکشت نے دہلی مائنارٹیزویلفیئر فیڈریشن کے چیئر مین محمد طارق صدیقی کے بدست خواجہ غریب نواز کے811ویں عرس مبارک کے موقع پر اپنی رہائش گاہ سے گزشتہ دنوں ایک وفدکوچادر دے کر روانہ کیاتھا اور اپنے ملک و شہردہلی کی ترقی و خوشحالی اور آپسی بھائی چارہ کے لئے دعاوں کی درخواست کی تھی۔ سابق وزیر اعلی ٰ شیلا دکشت کی دیرینہ راویت کو برقرار رکھتے ہوئے سندیپ دکشت نے بارگاہ خواجہ میں عقیدتوں کا خراج پیش کیا اور مسلمانوں سے ہمدردی اور خلوص کا اظہار کیا اور کہا کہ خواجہ کی تعلیمات کو عام کرکے ملک وملت دونوں کو سنوارا جاسکتا ہے اور انہیں صوفیان کرام کی تعلیمات میں قومی یکجہتی اور بھائی چارہ کے عناصر بدرجہ اتم موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور ملک کی ترقی وامن وامان کے لئے دعا کریں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھنے کا کام کیا ہے لہذا ملک کے بھائی چارہ پر کانگریس آنچ نہیں آنے دے گی۔طارق صدیقی نے کہا کہ محترمہ شیلا دکشت نے جو روایت قائم کی تھی آج بھی وہ روایت زندہ ہے مگر افسو س ہوتا ہے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے عرس کیمپ کے افتتاح کے موقع پر پہنچنے کی ضرورت محسوس نہیں کی اور اس کے بعد بھی زائرین کا حال چال بھی پوچھنے نہیں آئے جبکہ شیلادکشت نے اس کیمپ کا معیار اتنا بلند کردیا تھا کہ خود تو آتی ہی تھیں دہلی کے ایل جی بھی شریک ہوتے تھے اور ایک بار تو خود ہی چادر لے کر آستانے پر گئیں تھیں اس لئے کہ انہیں پتہ تھا کہ خواجہ غریب نواز کی وہ شخصیت ہے جن سے پوری دنیا کے لوگ عقیدت رکھتے ہیں اور کیجریوال اس کے بعد بھی مسلمانوں کی ہمدردی کا دم بھریں کتنے مضحکے کی بات ہے۔ مسٹر صدیقی نے کہا کہ انہوں نے مجھے جو اہم ذمہ داری ہے دی وہ قابل فخر ہے جس کے لئے ہم ان کے مشکور ہیں۔
اس مو قع پر سید غلام نظام نظامی سجا دہ نشیںدرگاہ حضرت نظام الدین او لیانے سندیپ دکشت کو نظام الدین درگاہ کی چادراور تبرک پیش کیا اور دعا کرائی۔اس وفد میں سید غلام نظام نظامی، طارق صدیقی ،عبد الرزاق،پرویز خاں، اعجاز احمد،حاجی تجمل ،رہبر صدیقی، محمد طیب ،کمال جائسی شامل ہیں