30.5 C
Delhi
July 8, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی حکومت بننا یقینی:ادت راج

KKC

نئی دہلی،25اکتوبر(ایچ ڈی نیوز)۔

آج غیر منظم ورکرز ایمپلائیز کانگریس کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ 15 گرودوارہ رکاب گنج روڈ، نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔جس میں مہمان خصوصی ڈاکٹر ادت راج (قومی چیئرمین، غیر منظم ورکرز ملازمین کانگریس -کے کے سی) نے آئندہ پانچ ریاستوں کے انتخابات میں فعال طور پر حصہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی، جس میں سنجے گابا، پربل پرتاپ شاہی، ڈاکٹر ورون پروہت، دھیرج گابا، تنویر، سونیا رانا، میگیشورن ، سورج مل کدم، رمیش مدان وغیرہ شامل ہوئے۔
اس موقع پر کے کے سی کے صدر نے کارکنوں میں جوش بھرتے ہوئے کہا کہ کے کے سی کمیٹی کوممبران کو ہر اسمبلی میں مبصر بنا کر کانگریس امیدوار کو الیکشن جیتنے میں مدد کرنا ہے اور ان پانچوں ریاستوں میںاور کانگریس کی حکومت بنانے میں اہم رول ادا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماچل اور کرناٹک کے پچھلے انتخابات میں کے کے سی نے کانگریس کی حکومت بنانے میں فیصلہ کن کردار ادا کیاتھا۔
ادت راج نے کہا کہ ان پانچوں ریاستوں میں عوام بی جے پی کے جھوٹے وعدوں ، اور نفرت کی سیاست سے پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام نے ان تمام ریاستوں میں کانگریس کی حکومت بنانے کا من بنالیا ہے۔ اوران ریاستوں میں کانگریس کی لہر چل رہی ہے۔ادت راج نے کے کے سی کارکنوں سے کہا کہ آپ لو گ تمام ریاستوں میں جائیں اور لوگوں کو بی جے پی کے آئین مخالف، مزدور مخالف،ملازمین مخالف اور عوام مخالف پالیسیوں سے آگاہ کریں۔

Related posts

مدارس سے اسلامی محافظین کا دستہ تیار ہوکر اشاعتِ اسلام میں سرگرم عمل رہتا ہے:بلیاوی

Hamari Duniya

کیا ہے میرٹھ کے سوتی گنج بازار کا معاملہ، جمعیۃ علمائ ہند کے وفد نے میرٹھ کے ڈی ایم و ایس ایس پی سے ملاقات کی

Hamari Duniya

یو پی:مارچ سے نافذ ہوگا مدرسوں میں این سی ای آر ٹی کا نصاب  

Hamari Duniya