28.9 C
Delhi
July 30, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

الاھلی المعمدانی اسپتال میں معصوموں کو مارنے کے بعد اسرائیل نے القدس اسپتال کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی

Gaza Al Quds Hospital

غزہ،21اکتوبر:فلسطینی ہلال احمر نے آگاہ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کے ایک اور ہسپتال پر حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ہلال احمر کے مطابق حالیہ دھمکی القدس ہسپتال پر حملے سے متعلق ہے۔ اسرائیل نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال کو فوری خالی کر دیا جائے۔
واضح رہے القدس ہسپتال جس پر اسرائیلی فضائیہ بمباری کرنے کی تیاری کر چکی ہے 400 مریض اور زخمی فلسطینی ہیں، جبکہ بمباری سے بے گھر ہو جانے والے 12000 فلسطینیوں کو الگ سے پناہ دی گئی ہے۔ یہ ہسپتال غزہ کے شمالی حصے میں واقع ہے۔ہلال احمر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو بتا دیا ہے گیا ہے کہ القدس ہسپتال میں داخل کیے گیے زخمی اور مریض اس وقت سخت مشکل صورت حال سے دوچار ہے، وجہ ادویہ اور دیگر طبی ضروریات کی عدم دستیابی جبکہ زخمیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہے۔

ہلال احمر کے حکام کے مطابق اسرائیلی حملے کی دھمکی ملنے کے بعد بین الاقوامی برادری کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ فوری طور اسرائیلی حملے کو روکنے کے اقدامات کرے تاکہ ایک اور ہسپتال قتل گاہ نہ بنایا جا سکے۔جیسا کہ اس سے پہلے الاھلی المعمدانی ہسپتال کو اسرائیلی بمباری سے زخمیوں ، مریضوں اور ڈاکٹروں سمیت ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے۔

Related posts

اب برازیل میں سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ کاقہر،مکانات ڈوب گئے،درجنوں افراد کی موت

Hamari Duniya

دہلی فساد کے دوران محمد وکیل کے حملہ آور کے ساتھ کوئی رحم کا برتاونہ کرے پولس

Hamari Duniya

راجستھان میں ایک بار پھر کانگریس کی جیت کو یقینی بنانے کا مطالبہ

Hamari Duniya