27.1 C
Delhi
September 19, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

ایک بار پھر کرکٹ کے میدان پرجلوہ بکھیریں گے گوتم گمبھیر

Gautam Gambhir

نئی دہلی۔بھارت کے سابق کپتان اور سلامی بلے بازگوتم گمبھیر نے لیجنڈز لیگ کرکٹ نے سیزن 2 میں کھیلنے کی تصدیق کر دی ہے۔گوتم گمبھیر اپنی شانداربلے بازی کی وجہ سے کھیل کے تینوں فارمیٹس میں سب سے زیادہ مطلوبہ کھلاڑیوں میں سے ایک رہے ہیں۔گمبھیر 2007 اور 2011 میں بھارت کی دو ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیموں کا حصہ رہے ہیں۔ 2011 کے ورلڈ کپ فائنل میں ان کے شاندار 97 رن کو یاد کر کے آج بھی بھارت کے کرکٹ شائقین پرجوش ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو دو آئی پی ایل سیزن یعنی 2012 اور 2014 میں فتح دلائی جو ایک قابل ذکر کامیابی ہے۔ گمبھیر نے 147 ون ڈے اور 37 ٹی۔ 20 میچوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے اور اپنے نام محدود اوورفارمیٹ میں 6000 سے زیادہ رن کئے ہیں۔
گوتم گمبھیر نے کہا کہ مجھے آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ میں نے 17 ستمبر سے آئندہ لیجنڈز لیگ کرکٹ میں کھیلنے کا وعدہ کیا ہے۔ میں ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں اترنے کے لیے پرجوش ہوں۔ عالمی کرکٹ کے چمکتے ستاروں کے ساتھ ایک بار پھر کھیلنا میرے لیے خوش قسمتی اور اعزاز کی بات ہوگی۔لیجنڈز لیگ کرکٹ کے شریک بانی اور سی ای او رمن رہیجا نے کہا، ”رلڈ کپ فائنل 2011 میں گوتم گمبھیر کی میچ وننگ 97 رن کی اننگ کو کون بھول سکتا ہے؟ مجھے یقین ہے کہ سیزن ۔2 میں گمبھیر اور دیگر مشہور کھلاڑیوں کے اسی سنسنی خیز کارکردگی کے تئیں ان کے مداح پرجوش ہوں گے۔گزشتہ چند ہفتوں میں کرس گیل، ہربھجن سنگھ، وریندر سہواگ، شین واٹسن، بریٹ لی، محمد کیف، عرفان پٹھان، متھیا مرلی دھرن اور جیک کیلس جیسے کئی معروف کھلاڑی اس لیگ میں شامل ہو چکے ہیں۔ لیجنڈز لیگ کرکٹ کا آئندہ سیزن بھارت کے 6 شہروں کولکاتا، نئی دہلی، کٹک، لکھنو¿، جودھ پور اور راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔

Related posts

کرناٹک حجاب معاملہ: دونوں ججوں میں اختلاف کے باعث نہیں ہوسکا فیصلہ، جانئے اب آگے کیا ہوگا

Hamari Duniya

آگرہ میں محرم کے جلوس کے دوران ’فلسطین کے حق میں نعرے لگانے‘ پر 7 گرفتار

آگرہ کے فتح پور سیکری علاقے میں بدھ کی دیر رات محرم کے جلوس کے دوران مبینہ طور پر فلسطین کے حق میں اور اسرائیل مخالف نعرے لگائے گئے۔:

Hamari Duniya

بلی ماران کے سرکاری اسکولوں کو سنوارنے میں مصروف ہیں وزیر عمران حسین

Hamari Duniya