39 C
Delhi
July 8, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

امریکی صدرجو بائیڈن ایک تقریب کے دوران اسٹیج پرہی گرگئے

American President

واشنگٹن،02جون(ایچ ڈی نیوز)۔
امریکی صدر جوبائیڈن پر بڑھتی عمر کا اثر ان پر صاف دیکھا جارہا ہے۔ ایک تقریب کے دوران اسٹیج پر موجود ریت کے چھوٹے سے تھیلے سے ٹکرا کروہ اسٹیج پر ہی گر گئے۔اس قبل کئی مرتبہ امریکی صدر کے ساتھ ایسا حادثہ پیش آچکا ہے۔جب ان کے پاوں لڑکھڑا گئے ہوں ، یا وہ زمین پر گرپڑے ہوں۔
صدر بائیڈن جمعرات کو کولوراڈو میں ایئر فورس اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہونے والے کیڈٹس کو ڈگری دینے کی تقریب میں شریک ہوئے جہاں ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔
اس موقع پر اسٹیج پر موجود ایئرفورس کے اہلکاروں نے امریکی صدر کو سنبھالا اور انہیں دوبارہ کھڑا کیا جس کے بعد وہ واپس جاکر اپنی نشست پر بیٹھے۔وائٹ ہاوس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن بالکل ٹھیک ہیں، انہیں کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی۔امریکی صدر کے تقریب کے دوران گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہورہی ہے، صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ 80 سالہ جوبائیڈن امریکی تاریخ کے معمر ترین صدر ہیں اور صدارت سنبھالنے کے بعد وہ کئی بار لڑکھڑا چکے ہیں۔

Related posts

عامر خان اور نانا پاٹیکر کا دیسی اوتار وائرل

Hamari Duniya

مدنی انٹرکالج کا تعلیمی وثقافتی مظاہرہ اختتام پذیر، رکن اسمبلی وریندر چودھری نے طلبا کی حوصلہ افزائی کی

Hamari Duniya

اسرائیل میں نیتن یاہو کو غصے کا سامنا، اسرائیلی وزیراعظم کے گھر پہنچ گئے مظاہرین

Hamari Duniya