28.3 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

اسرائیل کا غزہ کو جہنم بنانے کیلئے 6 ہزار بم گرانے کا اعتراف

Israel airstrike

تل ابیب،13اکتوبر(ایچ ڈی نیوز)۔
اسرائیل نے 6 روز میں غزہ پر 6 ہزار بم گرا دیے، 4 ہزار ٹن بارود برسانے کا بھی اعتراف کرلیا ہے۔اسرائیلی بمباری میں مجموعی طور پر شہید ہونے والوں کی تعداد 1400 سے زیادہ ہوگئی، 400 سے زیادہ بچے اور 250 خواتین بھی شہداءمیں شامل ہیں۔اسرائیل نے امدادی کارکنوں کو بھی نہ بخشا، 50 سے زائد طبی عملے کے ارکان بھی حملوں میں شہید ہوئے ہیں۔ریڈ کراس نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے تباہ حال غزہ کے اسپتالوں کے جنریٹر میں ایندھن ختم ہونے لگا ہے، اسپتالوں کی بجلی بحال نہ ہوئی تو اسپتال مردہ خانے بن جائیں گے۔
دوسری جانب اسرائیل نے یرغمالیوں کی رہائی تک ناکابندی ختم کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ مصر نے غزہ کے پناہ گزینوں کو محفوظ راہداری فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیل پر حماس کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1300 تک جا پہنچی ہے، 3 ہزار سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے شام پر حملے کیے ہیں، دمشق اور حلب کے ہوائی اڈوں پر بمباری سے رن ویز کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

Related posts

وزیرخزانہ کے اس بہت بڑے اعلان سے خوشی سے جھومنے لگیں گی ریاستیں، جی ایس ٹی کی شرح میں بھی کمی

Hamari Duniya

نثاراحمد خان کو دہلی یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض

Hamari Duniya

گیان واپی مسجد کے تہہ خانے میں پوجا کی اجازت حیران کن : امیر جماعت اسلامی ہند

Hamari Duniya