’ بگ باس ‘ جتنا متنازعہ شو ہے، اتنا ہی اسے مقبول شو کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ ریپر ایم سی اسٹین نے حال ہی میں بگ باس 16 کی ٹرافی اپنے کے نام کی ہے۔ اب ایم سی اسٹین نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور کرکٹر وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ جانئے یہ ریکارڈ کیا ہے؟
ایم سی اسٹین کے سوشل میڈیا پر زبردست فالوورز ہیں۔ انہیں 18 لاکھ لوگ فالو کرتے تھے۔ بگ باس 16 جیتنے کے بعد ایم سی اسٹین تقریباً 10 منٹ تک انسٹاگرام پر لائیو ہوئے۔ اس وقت اس لائیو میں 541 ہزار لوگ تھے۔ آج تک کسی ہندوستانی مشہور شخصیت کے لائیو اتنے زیادہ ویوز نہیں ملے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ شاہ رخ خان کے نام تھا۔ شاہ رخ انسٹا پر لائیو ہوئے تو انہیں 255 ہزار ویوز ملے۔