9.1 C
Delhi
December 13, 2024
Hamari Duniya
فلمی دنیا

باکس آفس پر ٹکرا گئیں دو بڑے بجٹ کی فلمیں، کیا شاہ رخ خان لیں گے بڑا فیصلہ

Shahrukh Khan film

باکس آفس پراس وقت زبردست دھمال دیکھنے کو مل رہا ہے۔ سال کے آخر تک کئی بڑے بجٹ کی فلمیں شائقین کے سامنے ریلیز ہونے کے لیے تیار ہو رہی ہیں۔ شاہ رخ خان کی ’ ڈنکی ‘ سے لے کر پربھاس کی ’ سالار ‘ اور رنبیر کپور کی’ اینی مل‘تک کئی بڑی فلمیں آنے والی ہیں۔ اسی دوران پربھاس کی فلم ’ سالار ‘ کا براہ راست مقابلہ شاہ رخ خان کی ‘ ڈنکی ‘ سے ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اپنی فلم ’ ڈنکی ‘ کے حوالے سے بڑا فیصلہ لینے کی تیاری کر رہے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاہ رخ اپنی فلم کی ریلیز میں تاخیر کر سکتے ہیں۔
فلم ٹریڈ کے تجزیہ کاروں نے بھی رائے ظاہر کی ہے کہ اگر باکس آفس پر دو بڑی فلمیں آپس میں ٹکراتی ہیں تو بہت بڑا نقصان ہوگا۔ اس لیے شاہ رخ خان’ سالار ‘ سے براہ راست مقابلے سے بچنے کے لیے اپنی فلم’ ڈنکی‘ کی ریلیز میں تاخیر کر سکتے ہیں۔ راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی شاہ رخ خان کی ‘ ڈنکی ‘ دسمبر 2023 کے بجائے اگلے سال یعنی 2024 کے اوائل میں ریلیز ہو سکتی ہے۔ دو بڑے بجٹ کی فلموں سے براہ راست کوئی مقابلہ نہیں ہوگا اور نئے سال میں ایک بار پھر شاہ رخ خان کا جادو نظر آئے گا۔ شاہ رخ خان کی فلم ’ پٹھان ‘ نے سال 2023 کا آغاز دھوم دھام سے کیا ہے۔ ایسے میں نئے سال میں بھی ان کی فلم سے امیدیں وابستہ ہیں۔
تاہم شاہ رخ خان ، ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ یا راجکمار ہیرانی کی جانب سے فلم کی ریلیز ملتوی کرنے کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ اعلان جلد ہو سکتا ہے۔شاہ رخ خان کی ‘ ڈنکی ‘ اور پربھاس کی ‘ سالار ‘ 22 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائیں گی۔ دونوں فلموں کی ریلیز کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔ اب سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ شاہ رخ خان کیا فیصلہ لیں گے۔

Related posts

اکشے نے نقشے پر ہندوستان کو کچل دیا، ٹرولروں نے خوب کھری کھوٹی سنائی

Hamari Duniya

یوم پیدائش: بالی ووڈ کا شہنشاہ امیتابھ بچن

Hamari Duniya

کنگنارناوت نے کی تعریف تو کیا بولے جاوید اختر ؟

Hamari Duniya