29.2 C
Delhi
August 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News علاقائی خبریں

ملک میں نفرت پھیلانے کا پاٹھ شالہ کسی بھی صورت میں منظور نہیں ہے۔مسلم لیگ

IUML

انڈین یونین مسلم لیگ کی ممبر سازی مہم کے جائزہ اجلاس میں شیخ فیصل حسن کا خطاب

نئی دہلی29اگست (ایچ ڈی نیوز)۔

آج ہمارے ملک کے حالات انتہائی ناگفتہ بہ ہیں مسلمانوں کو ہر محاذ پر ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔اب تو حالات اس قدر خراب ہوگئے ہیں کہ استاد جیسے مقدس رشتوں پر سے بھی اعتماد اٹھتا جارہا ہے۔انڈین یونین مسلم لیگ نے آزادی سے قبل ہی ملکی حالات کا اندازہ کرلیا تھا ،یہی وجہ ہے کہ آزادی کے فوراً بعد انڈین یونین مسلم لیگ کی تشکیل عمل میں آئی اور مسلمانوں کو حوصلہ اور ہمت دینے کا فریضہ انجام دیتے ہوئے بے یارو مددگار مسلمانوں کو جینے کا سلیقہ بتایا ۔آج انڈین یونین مسلم لیگ اپنے قیام کے 75ویں سالگرہ پورے ملک میں منارہی ہے ۔جس کے لیے ممبر سازی مہم چل رہی ہے ۔ہمیں اپنے نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے ۔مذکورہ خیالات کا اظہار دہلی پردیش پارٹی کے جنرل سکریٹری شیخ فیصل حسن نے کیرلہ اسلامک کلچرل سینٹر میوروہار میں جائزہ اجلاس کے دوران تمام وارڈوں کے کو آرڈی نیٹر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر دہلی پردیش صدر مولانا نثار احمد نقشبندی نے کہا کہ مظفر نگر جیسے حالات ہمارے لیے ایک چتاونی ہے ۔ہمیں اپنی نسل کی حفاظت کرنی ہے ۔پارٹی نے اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہوئے کارروائی شروع کردی ہے ۔موقع واردات پر پہنچ کر معاملے کی سنگینی کو سمجھا ہے ۔ملک میں نفرت پھیلانے کا پاٹھ شالہ کسی بھی صورت میں منظور نہیں ہے ۔سیاسی پارٹیاں عوام میں نفرت پھیلا کر پولورائیزیشن کرکے ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہیں ۔حکمراں جماعت اور چند میڈیا ادارے کے ذریعے نفرت پر مبنی بیانات نشر کئے جاتے ہیں۔ہمارا ملک ہیٹ اسپیچ کا مرکز بنتا جارہا ہے۔اس لیے پارٹی تمام مسلمانوں سے اپیل کرتی ہے کہ انڈین یونین مسلم لیگ کی ممبر سازی مہم میں شامل ہوں اور یہ ہمارے لیے محض ایک سیاسی پارٹی نہیں ہے بلکہ یہ قومی فریضہ ہے ۔اپنی نسل سازی کے لیے میدان میں آئیں اور پارٹی کو مضبوط کرتے ہوئے پوری قوم کو مضبوط کریں۔
اس موقع پر سید نیاز احمد راجہ ،یوتھ لیگ قومی صدرآصف انصاری ،فلاح الدین فلاحی،عارف رضا،مفتی فیروز الدین مظاہری،، اتیب احمد خان ایم ایس ایف کے قومی جنرل سکریٹری،محمد آصف،معین الدین انصاری نائب صدر ،نورشمس،محمد زاہد نائب خزانچی ،مولانا دین محمد قاسمی کے لیے بڑی تعداد میں ایم ایس ایف اور دیگر افرادموجود تھے۔

Related posts

اوکھلا پریس کلب کی جانب سے دکانوں اور مکا نوں پر اردو رسم الخط میں تختی اور سائن بورڈ لگانے کی مہم کا افتتاح

دہلی کے جامعہ نگر اوکھلا سےملک گیر سطح پر خرید وفروخت کے مراکز، دفاتر، تعلیمی اداروں اور مساجد اور درگاہوں کے باہر اردو رسم الخط میں تختیاں( بورڈ) لگانے کی مہم کاآغاز۔:

Hamari Duniya

Nepal Former PM: حکومت نے ہمارے مطالبات نظرانداز کئے تو پارلیمنٹ سے سڑک تک تحریک چلائیں گے: پشپ کمل دہل پرچنڈ کا انتباہ

Hamari Duniya

پوروانچل کے لوگوں کے درمیان دعوت کھانے پہنچے راہل گاندھی ، عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کی بڑھ گئیں پریشانیاں

Hamari Duniya