9.1 C
Delhi
February 7, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

پوروانچل کے لوگوں کے درمیان دعوت کھانے پہنچے راہل گاندھی ، عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کی بڑھ گئیں پریشانیاں

Rahul Gandhi

نئی دہلی،14جنوری(ایچ ڈی نیوز): تمام سیاسی پارٹیاں دہلی اسمبلی الیکشن کی تیاریوں میں زور وشور سے لگی ہوئی ہیں، اور کوئی بھی موقع عوام کے درمیان پہنچنے کا چھوڑنا نہیں چاہتی ہیں۔اسی سلسلے میں آج لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی پوروانچل کے لوگوں کے درمیان مکر سنکرانتی منانے پہنچ گئے۔ وہ منگل کی دوپہر دہلی کے رٹھالا اسمبلی حلقہ پہنچے اور یہاں سنکرانتی کی دعوت میں شرکت کی۔ یہاں انہوں نے خواتین اور بچوں کے ساتھ دہی چوڑے کا لطف اٹھایا اور پوروانچل کے لوگوں سے بات چیت کی۔ راہل گاندھی نے 13 جنوری کوہی سیلم پور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرکے دہلی انتخابات کے لیے کانگریس کی مہم کا آغاز کیاتھا۔راہل گاندھی کے اس قدم سے دہلی کی سیاسی پارٹیوں کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں۔واضح رہے کہ کبھی پوروانچل کے لوگ کانگریس کے ووٹ بینک ہوا کرتے تھے اب ان پر عام آدمی پارٹی اور بی جے پی اپنے پالے میں کرنے کے لئے کوششوں میں مصروف ہیں۔ظاہر سی بات ہے کہ راہل گاندھی کے اس قدم نے بی جے پی اور عام آدمی کی پریشانیاں بڑھا دی ہیں۔
رٹھالہ میں بی جے پی نے کلونت رانا کو ، عام آدمی پارٹی نے مہندر گوئل کو اور کانگریس نے سوشانت مشرا کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ دہلی میں پوروانچلی ووٹروں کی تعداد تقریباً 22 فیصد ہے ، جو کہ 70 میں سے 27 اسمبلی سیٹوں پر کافی اثر انداز ہے۔ اس لیے تمام پارٹیوں کی نظریں پوروانچلی ووٹ بینک پر لگی ہوئی ہیں۔ آپ، بی جے پی اور کانگریس پوروانچلی ووٹروں کو اپنے پالے میں لانے کے لیے مختلف طریقے اپنا رہے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ دہلی میں 5 فروری کو ووٹنگ ہے اور نتائج 8 فروری کو آئیں گے۔
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے رٹھالا میں دہی چوڑا کی ضیافت کے دوران دہلی کی کچی آبادیوں میں رہنے والے لوگوں کے مسائل پر بات کی۔ اس علاقے میں پوروانچلیوں کی ایک بڑی تعداد رہتی ہے۔ رٹھالا سے کانگریس کے امیدوار سوشانت مشرا بھی پوروانچل سے ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے راہل گاندھی نے دہلی کے سیلم پور میں ’ جئے باپو ، جئے بھیم ، جئے آئین‘ کی ریلی سے خطاب کیا۔ اپنی تقریر میں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور عام آدمی پارٹی ( اے اے پی) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو نشانہ بنایا۔
راہل گاندھی نے اروند کیجریوال اور پی ایم مودی پر دہلی اور ملک کے لوگوں سے جھوٹے وعدے کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے کہا تھا کہ وہ مہنگائی کم کریں گے ، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ غریب لوگ غریب تر ہوتے جارہے ہیں۔ امیر لوگ امیر تر ہوتے جا رہے ہیں۔ اروند کیجریوال نے وعدہ کیا تھا کہ وہ دہلی کو صاف کریں گے ، بدعنوانی کا خاتمہ کریں گے اوردہلی کو پیرس بنائیں گے۔ اب صورتحال ایسی ہے کہ دہلی میںخوفناک آلودگی ہے۔ لوگ بیمار رہتے ہیں۔ اپنے گھروں سے باہر نہیں نکل پاتے۔ جس طرح پی ایم مودی جھوٹے وعدے کرتے ہیں اسی طرح کیجریوال بھی جھوٹے وعدے کرتے ہیں۔ ان دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔

Related posts

 ہم جنس جوڑوں کی شادی کا کوئی بنیادی حق نہیں:سپریم کورٹ

Hamari Duniya

’پٹھان‘ کی سنیماہالوں میں طوفانی دستک،مداحوں میں زبر دست جوش

Hamari Duniya

دہلی انتخابات سے پہلے کانگریس کو جھٹکا ، 5 بار کے ایم ایل اے چودھری متین احمدبھی ’آپ ‘کے ہوگئے

Hamari Duniya