March 25, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

قرآن انسان کے لیے چشمہ حیات ہے: قمرالزماں ندوی

Hafiz Quran

تکمیل حفظ قرآن کے موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقاد

مہنداول، 28 اگست(نمائندہ): مدرسہ عربیہ مخزن العلوم بھینسا معافی سنت کبیر میں دو بچوں نوشاد احمد اور محمد ارمان کے حفظ قرآن مکمل ہونے پر دعائیہ تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر مولانا قمر الزماں ندوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک کی حفاظت کی ذمہ داری خود لی ہے کہ اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جاسکتی جس کے بہترین نمونے حفاظ کرام کی شکل میں موجود ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے حفاظ کے سینوں میں قرآن پاک کو محفوظ کر رکھا ہے قابل مبارکباد ہیں۔

یہ حفاظ اور ان کے والدین کہ کل میدان محشر میں ان کے سروں پر نور کا تاج پہنایا جائے گا چنانچہ جو بھی قرآن پاک سے وابستہ ہوگا وہ دونوں جہان کی کامیابی حاصل کرے گا۔
اس موقع پر قاری محمد افسر صاحب، مولانا قمر الزماں ندوی، مولانا نوشاد قاسمی، مولانا نفیس ندوی، قاری ولی اللہ، حافظ شہزادہ اسد، حافظ خورشید، ماسٹر محمد اکرم، ماسٹر علاؤ الدین وغیرہ موجود تھے۔

Related posts

لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں ہریانہ اور یوپی کے اعلیٰ حکام کی میٹنگ

Hamari Duniya

آئندہ لوک سبھا انتخابات میں مودی سرکار کی وداعی طے: ذاکر انور

Hamari Duniya

سلام ایجوکیشنل اینڈ ویلیفیر سوسائٹی، تلسی پور کے زیر اہتمام فوزان پبلک اسکول اور طاہرہ گرلس انٹر کالج کا سالانہ تعلیمی وثقافتی مظاہرہ بحسن وخوبی اختتام پذیر

Hamari Duniya