20.1 C
Delhi
January 25, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

رکشا بندھن پر وزیراعظم نے ملک کے شہریوں کو دیا تحفہ، گیس سلنڈر ہوا سستا

PM Modi

نئی دہلی، 29 اگست (ایچ ڈی نیوز)۔
مرکزی حکومت نے گھریلو استعمال کے لیے گیس سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے کی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت والی مرکزی کابینہ نے آج اس فیصلے کو منظوری دے دی۔کابینہ کے فیصلوں کی جانکاری دیتے ہوئے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ مودی حکومت نے اونم اور رکشا بندھن پر بہنوں کو بڑا تحفہ دیا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود حکومت نے ملک میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہونے دیا۔ اب ان کی قیمت تمام گھریلو صارفین کے لیے فی سلنڈر 200 روپے کم کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ’گیس سلنڈر ایک بار پھر سستا ہوا، مودی حکومت کا راکھی پر بہنوں کو تحفہ‘۔انہوں نے بتایا کہ ملک کے 33 کروڑ صارفین اس سے مستفید ہوں گے۔ اس سے مالی سال 2023-24 کے دوران حکومت پر 7,680 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔اس کے علاوہ ٹھاکر نے بتایا کہ اجولا اسکیم کے تحت حکومت 75 لاکھ بہنوں کو مفت گیس کنکشن دے گی۔ حکومت نے پہلے ہی 9.60 کروڑ بہنوں کو دھوئیں سے نجات دلانے کے لیے اجولا یوجنا کا فائدہ دیا ہے۔ اس کے لیے انہیں ایک روپیہ لیے بغیر گیس سلنڈر، چولہا، پائپ اور دیگر سامان مفت دیا جائے گا۔
پی ایم یووائی میں شامل گھروں کے لئے یہ کٹوتی موجودہ 200روپے فی سلنڈر کی سبسڈی سے الگ ہے، جو آئندہ بھی جاری رہے گی۔لہٰذا پی ایم یو وائی گھروں کے لئے اس رعایت کے بعد دلّی میں ایک سلنڈر کی قیمت703 ہوجائے گی۔آپ کو یاد ہوگا کہ ملک میں31کروڑ سے زیادہ گھریلو ایل پی جی صارفین ہیں، جن میں 9.6کروڑ پی ایم یو وائی سے مستفید ہونے والے کنبے ہیں اور قیمت میں اس کمی سے ملک میں سبھی ایل پی جی صارفین کو مدد ملے گی۔ پی ایم یو وائی کی زیر التوا درخواستوں کو منظور کرنے اور سبھی اہل گھروں کو مفت ایل پی جی کنکشن فراہم کرنے کے لئے حکومت ان غریب گھروں کی 75لاکھ خواتین کو پی ایم یو وائی کنکشن جلد ہی تقسیم کرے گی، جن کے یہاں ایل پی جی کنکشن نہیں ہیں۔اس سے پی ایم یو وائی میں شامل مستفدین کی موجودہ تعداد 9.6کروڑ سے بڑھ کر 10.35کروڑ ہوجائے گی۔
یہ فیصلے شہریوں کے مالی بوجھ میں کمی لانے اور گھروں کی بہبود میں اضافہ کرنے کی حکومت کی طرف سے جاری کوششوں کا ایک حصہ ہیں۔ رسوی گیس کی قیمتوں میں کمی سے شہریوں کی بہبود کو ترجیح دینے اور مناسب قیمتوں پر لازمی اشیاءکی فراہمی کو یقینی بنانے کے حکومت کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔پیٹرولیم و قدرتی گیس کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے اس فیصلے پر یہ کہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے”ہم گھروں کو ان کے اخراجات کے بندوبست میں درپیش چیلنجوں کو سمجھتے ہیں۔ رسوئی گیس کی قیمتوں میں کمی کئے جانے کا مقصد کنبوں اور افراد کو راست راحت فراہم کرنا ہے، جبکہ لازمی اشیاءتک مناسب قیمت پر رسائی کو یقینی بنانے کے حکومت کے ایک بڑے مقصد کی بھی حمایت کرنا ہے۔“
امیدہے کہ رسوئی گیس کی قیمتوں میں کمی کئے جانے سے سماج کے ایک بڑے طبقے کے لئے روز مرہ کے اخراجات پر مثبت اثر پڑے گا۔ حکومت کے اس قدم کا مقصد گھروں میں کئے جانے والے اخراجات میں خاطر خواہ کمی کرنا ہے، جس سے کہ شہریوں کی آمدنی میں خاطر خواہ تعاون کیاجاسکے۔حکومت لوگوں کے بوجھ کو کم کرنے کے مختلف اقدامات کررہی ہے اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں کمی کیا جانا، لوگوں کی ضرورتوں کی جانب حکومت کے اقدامات اورلوگوں کی بہبود کے تئیں خود کو وقف کردینے کا ایک ثبوت ہے۔قابل ذکر ہے کہ دہلی میں گیس سلنڈر کی قیمت 1103 روپے ہے۔ اب اس کی قیمت 903 روپے تک آ جائے گی۔

Related posts

کانگریس صدر بے روزگاری کے مسئلہ پر بی جے پی پر برس پڑے،کہا عوام کو بھٹکانا بند کریں

Hamari Duniya

پیرس اولمپک کے افتتاحی تقریب میں حضرت عیسیٰ مسیح کی توہین ،امریکہ سے یوروپ تک کہرام برپا

Hamari Duniya

ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے تشدد اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر جماعت اسلامی ہند کا اظہار تشویش

Hamari Duniya