October 19, 2025
Hamari Duniya
دہلی

بھارت جوڑو یاترا سے پرجوش کانگریسی گھر گھر کھول رہے ہیں محبت کی دوکان

Uditraj

نئی دہلی،23اگست(ایچ ڈی نیوز)۔
راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا نے کانگریسیوں میں جوش بھردیا ہے۔ اب کانگریس کی ذیلی تنظیمیں بھی سرگرم ہوگئیں ہیں۔غیر منظم ورکرز کانگریس(کے کے سی)کے صدرڈاکٹر ادت راج نے شمال مغربی لوک سبھا کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

Uditraj

اس دوران ڈاکٹر ادت راج نے سینکڑوں کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کی اور ان سے کہا کہ وہ عوامی لیڈر راہل گاندھی کے پیغام محبت اور کانگریس کی مختلف پالیسیوں کو گھر گھر پہنچانے کے لیے کام کریں۔

Uditraj
اس دوران راہل گاگ کو روہنی ضلع کاکے کے سی صدر بنایاگیا۔انہوں نے نانگلوئی میں کانگریس کونسلر مندیپ کے دفتر میں کارکنوں سے ملاقات کی اور علاقائی عوام کے مسائل سنے۔

Uditraj
اس موقع پرپربل پرتاپ شاہی (نیشنل کوآرڈینیٹر، کے کے سی)، چندر بھان (جنرل سکریٹری، دہلیکے کے سی)، بابولال (سیکرٹری، دہلی کے کے سی)، اروند شاہ (اسمبلی حلقہ صدر، رٹھالہ-کے کے سی)، گوپال سنگھ (سینئر کانگریس لیڈر)، سبھاش بھڈانہ (سینئر کانگریس لیڈر)، ہری داس پانڈے (کیراڑی ضلع صدر، کے کے سی)، للیتا شرما (ضلع نائب صدر، کراڑی کے کے سی)، روی کاسانہ، ابھیشیک ناتھ وغیرہ موجود تھے۔

Related posts

طلبہ میں معاشرہ کی سمجھ پیدا کرنے کیلئے ایس آئی او دفتر میں میٹنگ و افطار پارٹی کا اہتمام

Hamari Duniya

بی جے پی نے سسودیا کو دیا’ آپ‘ کو توڑنے کا آفر، نائب وزیراعلیٰ نے دیا منہ توڑ جواب

Hamari Duniya

نئی نسل کی ایمان اور عقیدے کی حفاظت ضروری

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں جلسہ سیرت النبیﷺ کا انعقاد:

Hamari Duniya