26.1 C
Delhi
October 21, 2025
Hamari Duniya
فلمی دنیا

اداکارہ پرینکا چوپڑا نے نیویارک میں ’سونا‘  کو الوداع کہہ دیا

Priyanka chopra

اداکارہ پرینکا چوپڑا اداکاری کے علاوہ بزنس وومن کے طور پر بھی اچھا کام کر رہی ہیں۔ شادی کے بعد امریکہ میں آباد ہونے کے بعد انہوں نے نیویارک میں اپنا ریسٹورنٹ ’سونا‘ شروع کیا ، تاہم اب اس ریسٹورنٹ کی ملکیت پرینکا کے پاس نہیں ہوگی۔
انہوں نے دو سال قبل نیویارک شہر میں’سونا‘ کے نام سے ایک ہندوستانی ریستوران شروع کیا۔ اب تک وہ اکثر اس ریستوراں کے بارے میں اپنے مداحوں کے ساتھ کہانیاں شیئر کر چکی ہیں۔ پرینکا اس ریسٹورنٹ میں منیش گوئل کے ساتھ نصف پارٹنر تھیں اور وہ کافی کمائی بھی کررہی تھیں ، لیکن حال ہی میں پرینکا نے ریسٹورنٹ کی ملکیت چھوڑ دی ہے۔ اب شریک بانی منیش گوئل ریستوراں کو سنبھال رہے ہیں۔ اب منیش گوئل اس ریستوراں کو چلائیں گے۔
پرینکا نے یہ فیصلہ کیوں لیا اس کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی۔ کہا جاتا ہے کہ انہوں نے ’سونا‘ کی ملکیت چھوڑ دی ہے کیونکہ وہ اپنے بالوں کے رنگ کے برانڈ اور پروڈکشن کمپنی پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔ منیش گوئل نے اس ریسٹورنٹ کی تعمیر میں پرینکا کے تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ، ’ پرینکا اب ہماری تخلیقی ساتھی نہیں ہیں ، لیکن ’سونا’ خاندان کا حصہ ہوں گی۔‘

Related posts

۔(یوم پیدائش پر خصوصی)۔۔۔جب پہلی مرتبہ انوشکا کو دیکھتے ہی گھبرا گئے تھے وراٹ کوہلی

Hamari Duniya

بالی ووڈ کے کھلاڑی نے اپنی اہلیہ کو خاص انداز دی یوم پیدائش کی مبارکباد

Hamari Duniya

دھرمیندر کو سنی دیول کے ساتھ چھٹیاں گزارتے ہوئے دیکھا گیا۔

Hamari Duniya News