27.1 C
Delhi
September 19, 2024
Hamari Duniya
Breaking News فلمی دنیا

بالی ووڈ کے کھلاڑی نے اپنی اہلیہ کو خاص انداز دی یوم پیدائش کی مبارکباد

Akshay Kumar

بالی ووڈ کے کھلاڑی کمار یعنی اکشے کمار کی اہلیہ اور اداکارہ و مصنفہ ٹوئنکل کھنہ کا آج 48واں برتھ ڈے ہے۔ اس خاص موقع پر اکشے کمار نے مزاقیہ انداز میں ٹوئنکل کھنہ کویوم پیدائش کی مبارکباد دی۔
اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں ٹوئنکل کھنہ ڈانس کرتی اور گاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اکشے کمار نے لکھا-”جب آپ دوسرے دن میری لائیو پرفارمنس کو یاد کر کے خوش ہوسکتے ہیں تو مجھے خوشی ہے کہ میں ہر روز آپ کو اور آپ کے پاگلپن کو دیکھتا ہوں، لیکن جتنا میں تم سے پیار کرتا ہوں، مجھے سچ میں لگتا ہے کہ تمہیں گانا بند دینا چاہیے اور ہیپی برتھ ڈے ٹینا“۔
اکشے کی اس پوسٹ کو مداح بے حد پسند کر رہے ہیں اور ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹوئنکل کھنہ کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کا شمار بالی ووڈ کی مشہور جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ دونوں کی لو اسٹوری بہت دلچسپ رہی ہے۔ اکشے اور ٹوئنکل کی پہلی ملاقات ممبئی میں فلم فیئر میگزین کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔ ٹوئنکل کو دیکھتے ہی اکشے ان پر فدا ہو گئے ۔ فلم ‘انٹرنیشنل کھلاڑی’ کی شوٹنگ کے دوران دونوں میں محبت ہو گئی اور دونوں نے 17 جنوری 2001 کو خاندان کی رضامندی سے شادی کر لی۔ شادی کے بعد ٹوئنکل نے خود کو فلمی دنیا سے دور کر لیا۔ اکشے اور ٹوئنکل کے دو بچے آرو اور نیتارا ہیں۔ ٹوئنکل کھنہ ان دنوں لکھنے میں سرگرم ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو ہیں۔ٹوئنکل کی فین فالوونگ لاکھوں میں ہے۔

Related posts

امریکہ میں ہردیپ پوری کی دوٹوک، ہمیں کسی سے سستا تیل خریدنے سے کوئی نہیں روک سکتا

Hamari Duniya

جشن اڈما 2022:آیوش میلہ میں ملک کے مختلف دواساز اداروں کی شرکت

Hamari Duniya

یوم دستور: صدرجمہوریہ ہند نے حکومت کی پالیسیوں کو ہی تنقید کا نشانہ بنادیا

Hamari Duniya