29.5 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

جمناندی کی سطح آب میں ریکارڈ اضافہ،نوئیڈا کے کئی علاقے ڈوبے،اس مرتبہ کتنا تیار ہے دہلی ؟

Delhi Yamuna flood

نئی دہلی، 23 جولائی (ایچ ڈی نیوز)۔
قومی راجدھانی دہلی میں جمنا ندی کی سطح آب تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ پرانا لوہا پل پر آج صبح 7 بجے جمنا ندی کی سطح آب 205.81 میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اگر یہ 206.7 میٹر تک پہنچ جاتا ہے تو جمنا کھادر میں دوبارہ سیلاب آسکتا ہے۔
ہریانہ کے یمنا نگر میں ہتھینی کنڈ بیراج سے دو لاکھ کیوسک سے زیادہ پانی چھوڑنے کی وجہ سے جمنا ندی کی آبی سطح میں اضافہ جاری ہے۔ اس سے دہلی حکومت کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔ دہلی کے وزیر ریونیو آتشی نے کہا کہ مرکزی آبی کمیشن کے تازہ اپڈیٹ کے مطابق، جمنا ندی آج شام تک خطرے کے نشان کو عبور کر سکتی ہے۔ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور پوری حکومت ایسی صورتحال میں پیدا ہونے والے ممکنہ خطرات اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی سہولت کے لیے ریلیف کیمپوں میں بڑے پیمانے پر تیاریاں کی گئی ہیں۔ لوگوں کو باوقار قیام اور مدد فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے عوام سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دہلی میں جمنا ندی ماضی میں بھی خطرے کے نشان کو عبور کر چکی ہے۔
دریں اثنا، پڑوسی ریاست ہریانہ کے علاوہ، پنجاب میں شدید بارش کی وجہ سے ندیوں میں طغیانی ہے۔ ہفتہ کو ہتھینی کنڈ بیراج سے 2.23 لاکھ کیوسک پانی چھوڑے جانے سے ہنڈن اور جمنا ندیوں کی سطح آب تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، جموں-کشمیر اور لداخ میں پانچ مقامات پر بادل پھٹے ہیں۔ جس کی وجہ سے کئی مقامات پر سڑکیں تباہ ہوگئیں۔ ملبے کے باعث کئی شاہراہیں بند ہیں۔

Related posts

مولانا توقیر رضا خان کا بڑا اعلان، ہنگامہ برپا ہونا طے

Hamari Duniya

ملک میں بھائی چارہ قائم کرنے کےلئے سرو سماج وکاس مہاسنگھ کا قیام

Hamari Duniya

حجاب معاملہ کی سماعت مکمل، جلد آنے والا ہے فیصلہ

Hamari Duniya