26.3 C
Delhi
July 15, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

مولانا توقیر رضا خان کا بڑا اعلان، ہنگامہ برپا ہونا طے

Maulana Tauqir Raza

بریلی ، 15 جولائی (ایچ ڈی نیوز)۔
اتحاد ملت کونسل (آئی ایم سی) کے صدر مولانا توقیررضانے دیگر کمیونٹیز کے 20 سے زائد نوجوان مرد و خواتین کو مسلمان بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس دوران ان نوجوانوں اور خواتین کی مذہبی تبدیلی کے ساتھ شادی بھی کی جائے گی۔ مولانا توقیر رضا نے اجتماعی نکاح پروگرام کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ اس اجتماعی نکاح کے پروگرام کے لیے سٹی مجسٹریٹ سے بھی اجازت طلب کی گئی ہے۔ آئی ایم سی کے آرگنائزیشن انچارج ندیم قریشی نے ضلع مجسٹریٹ کو خط لکھ کر اجازت طلب کی ہے۔
مولانا توقیر رضا نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 21 جولائی کو خلیل اسکول میں مذہب کی تبدیلی کا پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ اس کے بعد یہ شادی عوامی سطح پر کی جائے گی۔ اس بارے میں ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور اجازت طلب کر لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی اجازت کے حوالے سے ہمیں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے تقریباً آٹھ لڑکے اور 15 لڑکیاں ہیں ، جو اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں۔ یہ سبھی بالغ ہیں اور اپنے اچھے اور برے کے بارے میں سوچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Related posts

الخیر فاونڈیشن نے دہلی کے جھگی بستی میں علم کی شمع روشن کرنے کا اٹھایا بیڑا

Hamari Duniya

قطر کا اسرائیل کی تمام جوہری تنصیبات کو نگرانی میں لانے کا مطالبہ

Hamari Duniya

ہریانہ مسجد پر حملے میں زخمی 84 سالہ بزرگ اللہ مہر نے سنائی آپ بیتی

Hamari Duniya